اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
طبیعت ان دنوں بیگانہِ غم ہوتی جاتی ہے
میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
عاشق کی بھی کٹتی ہیں کیا خوب طرح راتیں
دو چار گھڑی رونا، دو چار گھڑی باتیں
(محمد رفیع سودا)
 

شمشاد

لائبریرین
فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھا
سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
(عدیم ہاشمی)
 

شمشاد

لائبریرین
کیفِ خودی نے مجھ کو کشتی بنا دیا
ہوشِ خدا ہے اب نہ غمِ ناخدا مجھے
(ساغر نطامی)
 

الف عین

لائبریرین
گھپ اندھیرے میں چُھپے سُونے بنوں کی اور سے
گیت برکھا کے سنو رنگوں میں ڈوبے مور سے
منیر نیازی
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی ماوراء نے میرے ذہن کو “ علی پور کا ایلی “ کی وجہ سے ماؤف کیا ہوا ہے۔ میں لفظ “ کل “ کو “ل“ سمجھ کر شعر دے گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
لے کے ماضی کو جو حال آیا تو دل کانپ گیا
جب کبھی ان کا خیال آیا تو دل کانپ گیا
(نواز دیوبندی)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ خوفِ برق نہ خوفِ شرر لگے ہے مجھے
خود اپنے باغ کے پھولوں سے ڈر لگے ہے مجھے
(ملک زادہ ‘منظور‘ احمد)
 

شمشاد

لائبریرین
اب پھر حرف ‘ الف ‘ سے

اب کوئی امید ہے “ شاہد “ نہ کوئی آرزو
آسرے ٹوٹے تو جینے کے وسیلے ہو گئے
(شاہد کبیر)
 

ظفری

لائبریرین
بُوباس بسے اس کی ہر اک شے میں ہے چہرہ
تم پوچھتے ہو مجھ سے میں گھر کیوں نہیں جاتا
 
Top