نوید صادق نے کہا:ترے لبوں کے تبسم کے سرخ پتھر پر
میں اپنی روح کے لرزیدہ ہونٹ رکھ دوں گا
(سید آل احمد)
ضبط نے کہا:اگر نہ درد میری روح میں اُتر جاتا
میں جیسا بےخبر آیا تھا، بےخبر جاتا
شمشاد نے کہا:راجہ صاحب آپ بھی دھوکہ کھا گئے۔ “ چ “ کے بعد “ ح “ حلوے والی نہ کہ “ ہ “ ہلاکو والی ۔ بڑی مشکل سے یہ شعر ڈھونڈ کے لایا ہوں آپ کے لیے کہ ایک مصرعہ “ ح “ سے اور دوسرا مصرعہ “ ہ “ سے۔