اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

نوید صادق

محفلین
“ڑ“ سے معذرت کے ساتھ

زاہدو! دریائے مے سے پھر کنارہ کس لئے
شک نجاست کا اگر آب رواں رکھتا نہیں

(میر وزیر علی صبا لکھنوی)
 

شمشاد

لائبریرین
ظلمتِ شب میں اجالوں کی تمنا نہ کرو
خواب دیکھا ہے تو اب خواب کو رسوا نہ کرو
(کامران نجمی)
 

عمر سیف

محفلین
عمر جلوؤں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیں
ہر شبِ غم کی سحر ہو یہ ضروری تو نہیں
نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہے
ان کی آغوش میں سر ہو یہ ضروری تو نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
قدم انساں کا راہِ دہر میں تھرا ہی جاتا ہے
چلے کتنا ہی کوئی بچ کے، ٹھوکر کھا ہی جاتا ہے
(جوش ملیح آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
گجرا بنا کے لے آ مالنّنیا
وہ آئے ہیں گھر میں ہمارے
دیر نہ اب تُو لگا
(افشاں رانا)
 

شمشاد

لائبریرین
وحشتِ دل صلہ آبلہ پائی لے لے
مجھے سے یا رب میرے لفظوں کی کمائی لے لے
(احمد فراز)
 
Top