اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

ظفری

لائبریرین
شکریہ نوید بھائی ۔


یہ دیوانہ تو رہے گا دشت کے ساتھ سفر میں
سائے میں سو جائیں گے زنجیریں بنانے والے
 

شمشاد

لائبریرین
پھر ایک دور مکمل ہوا، اب پھر ‘ الف ‘ سے

اپنے دیوان کو گلیوں میں لیے پھرتا ہوں
ہے کوئی جو ہنرِ زخمِ نمائی لے لے
(احمد فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
تصویر بناتا ہوں تصویر نہیں بنتی
اک خواب سا دیکھا ہے تعبیر نہیں بنتی
(خمار بارہ بنکوی)
 

شمشاد

لائبریرین
جا کہیو ان سے نسیمِ سحر میرا چین گیا میری نیند گئی
تمہیں میری نہ مجھ کو تمہاری خبر میرا چین گیا میری نیند گئی
(بہادر شاہ ظفر)
 

الف عین

لائبریرین
حالِ دل میر کا رو رو کے سب اے ماہ سنا
شب کو القصہ عجب قصۂ جاں کاہ سنا
شعر شور انگیز
 

برادر

محفلین
نوید بھائی میرا خیال ہے آپ کو ڈ سے یا ڈ کی عدم دستیابی کی صورت میں اگلے حرف تہجی ذ سے شعر دینا تھا یہ حروف تہجی کے مطابق بیت بازی ہے
 

نوید صادق

محفلین
بھائی خطا ہو گئی۔
میں اسے دوسرا سلسلہ سمجھا۔ اس سے پہلے کہ میں اسے ایڈٹ کرتا آپ نے پکڑ لیا۔
معذرت خواہ ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا
بن گیا رقیب آخر تھا تو رازداں اپنا
(چچا)
 
Top