رک گئے وہاں ہم بھی ایک دو گھڑی باقی جس جگہ نظر آئے چند مہرباں چہرے باقی صدیقی
نوید صادق محفلین مارچ 6، 2007 #481 رک گئے وہاں ہم بھی ایک دو گھڑی باقی جس جگہ نظر آئے چند مہرباں چہرے باقی صدیقی
ر راجہ صاحب محفلین مارچ 6، 2007 #482 زندگی زندہ دلی کا یہ صلہ پانے لگی موت بھی رستہ بدل کر اس سے کترانے لگی (وقار احمد وقار)
نوید صادق محفلین مارچ 6، 2007 #483 سخت بوجھل ہوں میں اب دکھ کے سفر سے احمد رات دن ضبط کی شہہ رگ سے لہو جاری ہے سید آل احمد
عمر سیف محفلین مارچ 6، 2007 #484 شوق جب حد سے گزر جائے تو ہوتا ہے یہی ورنہ ہم اور کرم یار کی پروا نہ کریں
نوید صادق محفلین مارچ 6، 2007 #485 صبح کی فکر میں رہنے والے رات کرتے ہیں بسر آنکھوں میں شاعر: باقی صدیقی
عمر سیف محفلین مارچ 6، 2007 #486 ضبط کرنا نہ کبھی ضبط میں وحشت کرنا اتنا آساں بھی نہیں تجھ سے محبت کرنا
نوید صادق محفلین مارچ 6، 2007 #487 طلب حق میں اگر بادیہ پیما ہوتا میرا ہر آبلہ پا ید بیضا ہوتا شاعر: ذوق
نوید صادق محفلین مارچ 6، 2007 #489 عصمت بھی ہے کیا شے کہ الگ یوسف کنعاں درہائے مقفل سے عزیزاں نکل آیا شاعر: ذوق
نوید صادق محفلین مارچ 6، 2007 #491 فرصت ملے تو اس کو ہر اک زاویئے سے پڑھ وہ صرف ایک جسم نہیں اک کتاب ہے شاعر: سید آل احمد
برادر محفلین مارچ 6، 2007 #494 گو بڑی لذت تری ہنگامہ آرائی میں ہے اجنبیت سی مگر تیری شناسائی میں ہے (اقبال رح)
نوید صادق محفلین مارچ 6، 2007 #495 لفظ پتوں کی طرح اڑنے لگے چاروں طرف کیا ہوا چلتی رہی آج مرے چاروں طرف شاعر: ظفر اقبال
شمشاد لائبریرین مارچ 6، 2007 #496 میں اپنے گھر میں ہی اجنبی ہو گیا ہوں آ کر مجھے یہاں دیکھ کر میری روح ڈر گئی ہے (گلزار)
نوید صادق محفلین مارچ 6، 2007 #497 نگاہ شوق! ترے انتشار کے دن ہیں وگرنہ چاند اسی بام پر نکلتا ہے شاعر: نوید صادق
شمشاد لائبریرین مارچ 6، 2007 #498 وہ باتیں تیری وہ فسانے تیرے شگفتہ شگفتہ بہانے تیرے (عبد الحمید عدم)
نوید صادق محفلین مارچ 6، 2007 #499 ہماری اس کی ملاقات ہونے والی ہے خدائی سے کہیں باہر، خدا کے ایک طرف شاعر: ظفر اقبال
عمر سیف محفلین مارچ 6، 2007 #500 یہ کہہ کے اس نے شجر کو تنے سے کاٹ دیا کہ اس درخت کی کچھ ٹہنیاں پُرانی ہیں