اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
کسی دھوپ کے نگر میں میرا ساتھ چھوڑ جانا
کبھی میرا عکس بن کر میرے آئینے میں رہنا
 

شمشاد

لائبریرین
لیتے ہی دل جو عاشقِ دل سوز کا چلے
تم آگ لینے آئے تھے کیا آئے کیا چلے
(ابراھیم ذوق)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جس کی شکل ہے کوئی، نہ جس کا نام ہے کوئی
اک ایسی شئے کا کیوں ہمیں ازل سے انتظار ہے
(شہریار)
 

سارہ خان

محفلین
یہ کیسی بات کہی شام کے ستارے نے

کہ چَین دل کو مِرے رات بھر نہیں آیا

ہمیں یقین ہے امجد نہیں وہ وعد ہ خلاف

پہ عُمر کیسے کٹے گی ، اگر نہین آیا
 

شمشاد

لائبریرین
اب پھر الف سے

اے یادِ دوست آج تو جی بھر کے دل دکھا
شاید یہ رات ہجر کی آئے نہ پھر کبھی
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
تیرا ہی بحر سفینہ رواں بھی تیرا ہے
بھنور بھی تیرا ہے اور بادباں بھی تیرا ہے
(مظہر امام)
 

شمشاد

لائبریرین
ث سے معذرت

جب لگے زخم تو قاتل کو دعا دی جائے
ہے یہی رسم تو یہ رسم اٹھا دی جائے
(جان نثار اختر)
 

شمشاد

لائبریرین
حیراں ہیں لب بستہ ہیں دلگیر ہیں غنچے
خوشبو کی زبانی تیرا پیغام ہی آئے
(ادا بدایونی)
 

عمر سیف

محفلین
خاموشی کا حاصل بھی اِک لمبی سی خاموشی ہے
اُن کی بات سنی بھی ہم نے اپنی بات سنائی بھی
 

عمر سیف

محفلین
ڈرا دیتی ہے جن کو انقلابِ وقت کی پائل
انہیں کیوں کر میں سمجھاؤں کہ رقصِ ارتقاء کیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اسے بھی تھی
میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی
(محسن نقوی)
 
Top