اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

الف عین

لائبریرین
نوید سادق کے پوسٹ کئے کلام سے آغاز کرتا ہوں الف سے:
اس کو بوڑھا ہوتے دیکھ کے بھاگ گیا
اس کے اندر چھپا ہوا جو لڑکا تھا
 

شمشاد

لائبریرین
پا بہ گل سب ہیں رہائی کی کرئے تدبیر کون
دست بستہ شہر میں کھولے میری زنجیر کون
(پروین شاکر)
 

سارہ خان

محفلین
ٹوٹتی کلیوں کے ماتم میں ہَوا روتی رہی
پُھول کے چہرے پہ لکھی ہے کہانی رات کی

(امجد اسلام امجد)
 

شمشاد

لائبریرین
ث سے معذرت

جس طرح ماں کی دعُا ہوتی ہے
شاعری ردِ بلا ہوتی ہے
(نوشی گیلانی)
 

الف عین

لائبریرین
خواہش کو احمقوں نے پرستش دیا قرار
کیاپوجتا ہوں اس بتِ بیداد گر کو مَیں
جس کے کئ قتیل ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
دِل کا کیا ہے دِل نے کتنے منظر دیکھے لیکن
آنکھیں پاگل ہوجاتی ہیں ایک خیال سے پہلے
(نوشی گیلانی)
 

محمد وارث

لائبریرین
یاد تھیں ہم کو بھی رنگارنگ بزم آرائیاں
لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں

وہ آشفتہ سر کے اسکے قاتل بھی کئی تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دھوکہ کھا گئے ناں قتیلِ غالب، یہ بیت بازی کا دھاگہ نہیں، حروف تہجی سے شعر دینے کا ہے۔

آپ کو ‘ ڈ ‘ سے شعر دینا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈھل گیا آفتاب اے ساقی
لا پلا دے شراب اے ساقی

یا صراحی لگا میرے منہ سے
یا الٹ دے نقاب اے ساقی
(سدرشن فاخر)
 

شمشاد

لائبریرین
رچی ہے رت جگوں کی چاندنی جن کی جبینوں میں
‘ قتیل‘ اک عمر گزری ہے ہماری ان حسینوں میں
 
Top