پیار کے دیپ جلانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں اپنی جان سے جانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
عمر سیف محفلین جون 2، 2007 #1,161 پیار کے دیپ جلانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں اپنی جان سے جانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
شمشاد لائبریرین جون 2، 2007 #1,163 ٹکرا ہی گئی میری نظر ان کی نظر سے دھونا ہی پڑا ہاتھ مجھے قلب و نظر سے (فیاض ہاشمی)
عمر سیف محفلین جون 2، 2007 #1,164 جاتے جاتے وہ بھی اچھی نشانی دے گیا عمر بھر دھراؤں گا ایسی کہانی دے گیا
نوید صادق محفلین جون 2، 2007 #1,165 چلی سمتِ غیب سے کیا ہوا کہ چمن ظہور کا جل گیا مگر ایک شاخِ نہالِ غم جسے دل کہیں سو ہری رہی شاعر: سراج اورنگ آبادی
چلی سمتِ غیب سے کیا ہوا کہ چمن ظہور کا جل گیا مگر ایک شاخِ نہالِ غم جسے دل کہیں سو ہری رہی شاعر: سراج اورنگ آبادی
عمر سیف محفلین جون 2، 2007 #1,166 حال اس کا تیرے چہرے پہ لکھا لگتا ہے وہ جو چپ چاپ کھڑا ہے تیرا کیا لگتا ہے
نوید صادق محفلین جون 2، 2007 #1,167 خوبرو اب نہیں ہیں گندم گوں میر ہندوستاں میں کال پڑا شاعر: میر تقی میر
شمشاد لائبریرین جون 2، 2007 #1,168 داغ دنیا نے دیئے زخم زمانے سے ملے ہم کو یہ تحفے تمہیں دوست بنانے سے ملے (کیف بھوپالی)
سارہ خان محفلین جون 3، 2007 #1,169 ڈرے غم سے جو غم اٹھانے سے پہلے وہ ڈوبے تلاطم کے آنے سے پہلے (خمارہ بارہ بنکوی)
شمشاد لائبریرین جون 3، 2007 #1,170 ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اسے بھی تھی میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی (محسن نقوی)
عمر سیف محفلین جون 3، 2007 #1,171 رات اِک اُجڑے مکاں پر جا کے جب آواز دی گونج اُٹھے بام و دَر میری صدا کے سامنے
الف عین لائبریرین جون 5، 2007 #1,173 سایہ گھروں پہ خوف کے منظر کا ہوگیا عادی تمام شہر کسی ڈر کا ہوگیا اسعد بدایونی
سارہ خان محفلین جون 6، 2007 #1,176 ضبط تھا جب تئیں چاہت نہ ہوئی تھی ظاہر اشک نے بہہ کر میرے چہرے پہ طوفان کیا ۔۔۔
شمشاد لائبریرین جون 6، 2007 #1,177 طبیعت ان دنوں بیگانہِ غم ہوتی جاتی ہے میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے (جگر مراد آبادی)
عمر سیف محفلین جون 7، 2007 #1,178 ظالموں نے اس کی آنکھوں میں سلاخیں پھیر دیں شہر میں آیا جو سچائی کی چادر اُوڑھ کر
شمشاد لائبریرین جون 7، 2007 #1,179 عجب اپنا حال ہوتا جو وصالِ یار ہوتا کبھی جاں صدقے ہوتی کبھی دل نثار ہوتا (داغ دہلوی)
عمر سیف محفلین جون 7، 2007 #1,180 غبار دل پہ بہت آ گیا ہے، دھو لیں آج کھلی فضا میں کہیں دور جا کے رو لیں آج