اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

ظفری

لائبریرین

فضائے دل پہ اداسی بکھرتی جاتی ہے
افسردگی ہے کہ جاں تک اُترتی جاتی ہے
فریبِ زیست سے قدرت کا مدعا معلوم
یہ ہوش ہے کہ جوانی گذرتی جاتی ہے​
 

شمشاد

لائبریرین
قرب کے سحر سے نکلا تو یہ منظر دیکھا
ہم کو لوگوں نے بھلایا ہمیں چھوڑ کر دیکھا
(افضل منہاس)
 

سارہ خان

محفلین
گنگا تو بہہ رہی ہے مگر ہاتھ خشک ہیں
بہتر ہے خود کشی کا چلن اس رواج سے
تم بھی میرے مزاج کی لے میں نہ ڈھل سکے
اُکتا گیا ہوں میں بھی تمہارے سماج سے

اگلاحرف ل
 

شمشاد

لائبریرین
لطف وہ عشق میں اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی اتنے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
(داغ دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
نظر میں ڈھل کے ابھرتے ہیں دل کے افسانے
یہ اور بات ہے دنیا نظر نہ پہچانے
(صوفی تبسم)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بزم دیکھی ہے میری نگاہ نے کہ جہاں
بغیر شمع بھی جلتے رہے ہیں پروانے
(صوفی تبسم)
 

نوید ملک

محفلین
اگر وہ لوٹ کے آتا تو پھر غضب ہوتا
مگر یہ پہلے ہوا ہے کبھی جو اب ہوتا
(حسنین سحر)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ب
 

شمشاد

لائبریرین
بڑھ گیا تھا پیاس کا احساس دریا دیکھ کر
ہم پلٹ آئے مگر پانی کو پیاسا دیکھ کر
(معراج فیض آبادی)
 

حجاب

محفلین
تیری یاد کی برف باری کا موسم
سلگتا رہا دل کے اندر اکیلے ۔۔۔۔
ارادہ تھا جی لوں گا تجھ سے بچھڑ کے
گزرتا نہیں ایک دسمبر اکیلے ۔۔۔۔
 
Top