نسیم تیرے شبستاں سے ہو کے آئی ہے مری سحر میں مہک ہے، ترے بدن کی سی
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2006 #142 وہ بتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کی دلوں نے خوفِ خدا گیا وہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیالِ روزِ جزا گیا (فیض احمد فیض)
وہ بتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کی دلوں نے خوفِ خدا گیا وہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیالِ روزِ جزا گیا (فیض احمد فیض)
عمر سیف محفلین دسمبر 1، 2006 #143 ہاتھ میرے بھول بیٹھے دستکیں دینے کا فن بند مجھ پر جب سے اس کے گھر کا دروازہ ہوا
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2006 #144 یہ بھی کیا شامِ ملاقات آئی لب پہ مشکل سے تیری بات آئی (ناصر کاظمی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2006 #145 یہ لیں جی پھر سے “ ی “ تک پہنچ گئے۔ تو پھر سے شروع ہو جائیں “ الف “ سے۔ تو پہلے کون ؟
عمر سیف محفلین دسمبر 1، 2006 #146 ابھی تو ہم نفسوں کو ہے وہمِ چارہ گری ہوئی نہ درد میں پھر بھی کمی تو کیا ہوگا
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2006 #147 بدلتے وقت کا اک سلسلہ سا لگتا ہے کہ جب بھی دیکھو اسے دوسرا سا لگتا ہے (منظر بھوپالی)
نوید ملک محفلین دسمبر 1، 2006 #148 پھر ٹوٹے ہوئے دل نے آس اس سے لگئی ہے سیکھا ہی ہی نہیں جس نے جز زیر و زبر کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ت
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2006 #149 تیری نگاہ کو تمیزِ رنگ و نور کہاں مجھے تو خون بھی رنگِ حنا سا لگتا ہے (منظر بھوپالی)
نوید ملک محفلین دسمبر 1، 2006 #150 ٹوٹے بیشک مگر جھکے نہ کہیں ہوں گے ہم سے بھی سر پھرے نہ کہیں (مرتضٰی برلاس) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ث
عمر سیف محفلین دسمبر 1، 2006 #151 ثاقب بڑی توقیر ہے اس ضبطِ وفا میں ہر اشک جو آنکھوں سے نہ ٹپکے وہ گوہر ہے
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2006 #152 جس سورج کی آس لگی ہے شاید وہ بھی آئے تم یہ کہو خود تم نے اب تک کتنے دیئے جلائے (جمیل الدین عالی)
نوید ملک محفلین دسمبر 1، 2006 #153 چراغ رکھتا ہوں بامِ شفق پہ روز نیا اور اپنے زعم میں شب کو سحر بناتا ہوں ح
عمر سیف محفلین دسمبر 1، 2006 #154 حادثے کیا کیا تمھاری بےرخی سے ہوگئے ساری دنیا کے لیے ہم اجنبی سے ہوگئے
فریب محفلین دسمبر 1، 2006 #155 خدایا ہاتھ اٹھاؤں عرضِ مطلب سے کیونکر کہ ہے کہ دستِ دعا میں گوشہ داماں اجابت کا مومن
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2006 #157 ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تعبیر ہے جس کی حسرت و غم اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم (شاد عظیم آبادی)
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تعبیر ہے جس کی حسرت و غم اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم (شاد عظیم آبادی)
عمر سیف محفلین دسمبر 1، 2006 #158 ذات کے پردے سے باہر آ کے بھی تنہا رہوں میں اگر ہوں اجنبی تو میرے گھر میں کون ہے
عمر سیف محفلین دسمبر 1، 2006 #160 زخم جتنے بھی تھے سب منسوب قاتل سے ہوئے تیرے ہاتھوں کے نشاں اے چارہ گر دیکھے گا کون؟