اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
ڈر تو مجھے کس کا ہے کہ میں ‌کچھ نہیں کہتا
پر حال یہ افشاں ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
ٕ(مومن خان مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
رنگت تیری زلفوں کی گھٹاؤں نے چرائی
خوشبو تیرے آنچل سے ہواؤں نے اڑائی
(نسیم اختر)
 

شمشاد

لائبریرین
طریقے ظلم کے صیاد نے سارے بدل ڈالے
جو طائر اُڑ نہیں سکتا اسے آزاد کرتا ہے
(تابش دہلوی)
 

شمشاد

لائبریرین
گرمیِ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو
گل کھلے جاتے ہیں وہ سایہِ دار تو دیکھو
(فیض احمد فیض)
 

ظفری

لائبریرین
لمحہ لمحہ خواب دکھائے اور سو سو تعبیر کرے
لذت کم آزار بہت ہے ، جس کا نام جوانی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
میں جہاں تم کو بلاتا ہوں وہاں تک آؤ
میری نظروں سے گزر کر دل و جاں تک آؤ
(علی سردار جعفری)
 
Top