اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
رنگت تیری زلفوں کی گھٹاؤں نے چرائی
خوشبو تیرے آنچل سے ہواؤں نے اڑائی
(نسیم اختر)
 

شمشاد

لائبریرین
سناتا تھا وہ بھی سب سے پرانی کہانیاں
تازہ رفاقتوں کی ضرورت اسے بھی تھی
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
صابن کی بھینی خوشبو سے مہک گیا سارا دالان
اُف ۔۔۔ ان بھیگی بھیگی آنکھوں میں دل کے ارمان
( منیر نیازی)
 

نوید ملک

محفلین
ضبط ہم سے کیا نہیں جاتا
آنسوؤں کو پیا نہیں جاتا
اس قدر غم ملے ہمیں یارو
اب خوشی میں جیا نہیں جاتا
 

شمشاد

لائبریرین
طبعیت ان دنوں بیگانہِ غم ہوتی جاتی ہے
میرے حصے کی گویا ہر خوشی کم ہوتی جاتی ہے
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
عاشق کی بھی کٹتی ہیں کیا خوب طرح راتیں
دو چار گھڑی رونا، دو چار گھڑی باتیں
(محمد رفیع سودا)
 

شمشاد

لائبریرین
گیسوِ تابدار کو اور بھی تابدار کر
ہوش و خرد شکار کر قلب و نظر شکار کر
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے کیا ہے حسنِ خود آرا کو بے حجاب
اے شوق یاں اجازتِ تسلیمِ ہوش ہے
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تیرے ہجر کے دن وہ سفیر صدیوں کے
تو ان دنوں میں کبھی دیکھتا میرا چہرہ
(محسن نقوی)
 
Top