اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین
آنکھوں اور کانوں میں سنا ٹے سے بھر جاتے ہیں
کیا تم نے اُڑتی دیکھی ہے، ریت کبھی تنہائی کی
(گلزار)
 

شمشاد

لائبریرین
پا بہ گل سب ہیں رہائی کی کرئے تدبیر کون
دست بستہ شہر میں کھولے میری زنجیر کون
(پروین شاکر)
 

شمشاد

لائبریرین
جدائیوں کے سفر میں رہے ہیں ساتھ سدا
تری تلاش، زمانے، ہوا، میرا چہرہ
(محسن نقوی)
 

شمشاد

لائبریرین
حقیقت آشنائی اصل میں گم کردہ راہی ہے
عروسِ آگہی پروردۂ ابہام ہے ساقی
(ساحر لدھیانوی)
 

شمشاد

لائبریرین
زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والے
تیری بخشش تیری دہلیز پہ دھر جائے گا
(احمد فراز)
 
Top