خاموشی کہہ رہی ہے کان میں کیا آ رہا ہے میرے گمان میں کیا (جون ایلیا)
شمشاد لائبریرین جون 12، 2007 #1,201 خاموشی کہہ رہی ہے کان میں کیا آ رہا ہے میرے گمان میں کیا (جون ایلیا)
الف عین لائبریرین جون 13، 2007 #1,202 دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے اسد اللہ خاں غالب
عمر سیف محفلین جون 14، 2007 #1,203 ڈھانپے جو نفرتوں کے برہنہ وجود کو ایسی بھی کوئی پیار کی چادر تلاش کر
شمشاد لائبریرین جون 14، 2007 #1,204 ذکر جہلم کا ہے ، بات ہے دینے کی چاند پکھراج کا ، رات پشمینے کی (گلزار)
الف عین لائبریرین جون 15، 2007 #1,207 سکوں محال ہے دنیا کے کارخانے میں بس اک ثبات تغیر کو ہے زمانے میں
شمشاد لائبریرین جون 15، 2007 #1,208 شہر کو کچُھ اور عنواں دے دیے میری نعزش اور ترے انداز نے (نوشی گیلانی)
شمشاد لائبریرین جون 15، 2007 #1,210 ضبط تھا جب تئیں چاہت نہ ہوئی تھی ظاہر اشک نے بہہ کر میرے چہرے پہ طوفان کیا
الف عین لائبریرین جون 17، 2007 #1,211 طوئے کے اشعار ختم ہو گئے کیا؟ یہاں خاموشی ہے کل سے۔ افسوس کہ مجھے بھی ط سے شعر یاد نہیں آ رہا۔ شمشاد اور ضبط، لاؤ بھئ۔
طوئے کے اشعار ختم ہو گئے کیا؟ یہاں خاموشی ہے کل سے۔ افسوس کہ مجھے بھی ط سے شعر یاد نہیں آ رہا۔ شمشاد اور ضبط، لاؤ بھئ۔
عمر سیف محفلین جون 17، 2007 #1,212 لیں جی۔ طاری ہے تمناؤں پہ سکرات کا عالم ہر سانس رفاقت کی تمنائی تو اب ہے
شمشاد لائبریرین جون 17، 2007 #1,213 ظلمت کدے میں میرے شبِ غم کا جوش ہے اک شمع ہے دلیلِ سحر سو خاموش ہے (غالب)
عمر سیف محفلین جون 17، 2007 #1,214 عجیب سوچ ہے اس شہر کے مکینوں کی مکاں نئے ہیں مگر کھڑکیاں پرانی ہیں
شمشاد لائبریرین جون 17، 2007 #1,215 غمِ عاشقی سے کہہ دو راہِ عام تک نہ پہنچے مجھے خوف ہے یہ تہمت میرے نام تک نہ پہنچے (شکیل بدایونی)
شمشاد لائبریرین جون 17، 2007 #1,217 ضبط دوسرے مصرعے میں “ میاں خوش رہو۔۔۔۔“ ہے نہ کہ “ صدا خوش رہو ۔۔۔۔
شمشاد لائبریرین جون 17، 2007 #1,218 قدم انساں کا راہِ دہر میں تھرا ہی جاتا ہے چلے کتنا ہی کوئی سنمبھل کے ٹھوکر کھا ہی جاتا ہے (جوش ملیح آبادی)
قدم انساں کا راہِ دہر میں تھرا ہی جاتا ہے چلے کتنا ہی کوئی سنمبھل کے ٹھوکر کھا ہی جاتا ہے (جوش ملیح آبادی)
عمر سیف محفلین جون 18، 2007 #1,219 شمشاد نے کہا: ضبط دوسرے مصرعے میں “ میاں خوش رہو۔۔۔۔“ ہے نہ کہ “ صدا خوش رہو ۔۔۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ میں نے صدا خوش رہو پڑھا ویسے ہی پوسٹ کر دیا۔ کوئی اور ممبر بھی تصدیق کر دے۔
شمشاد نے کہا: ضبط دوسرے مصرعے میں “ میاں خوش رہو۔۔۔۔“ ہے نہ کہ “ صدا خوش رہو ۔۔۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ میں نے صدا خوش رہو پڑھا ویسے ہی پوسٹ کر دیا۔ کوئی اور ممبر بھی تصدیق کر دے۔