اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

شمشاد

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
گھر کو بنانے والا تو کوئی مٹی میں سو گیا
حصّے جو بٹ گئے تو کوئی یاد آگیا
(فاخرہ بتول)
 

شمشاد

لائبریرین
میں نظر سے پی رہا تھا تو یہ دل نے بد دعا دی
تیرا ہاتھ زندگی بھر کبھی جام تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ نوائے مضمحل کیا نہ ہو جس میں دل کی دھڑکن
وہ صدائے اہلِ دل کیا جو عوام تک نہ پہنچے
(شکیل بدایونی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مِرا ہُنر تیری خوشبوؤں سے وابستہ
میرے سارے لفظوں پر تیری حکمرانی ہے
(نوشی گیلانی)
 

عمر سیف

محفلین
ث سے بہت کم اشعار ہیں شاید۔۔۔اس لیے معذرت

اب ج سے

جل جل کے بجھ گئے ہیں آفاق کے ستارے
لیکن دیا وفا کا اب تک نہیں بجھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
چاہت کا اک میٹھا میٹھا درد جگانے شام ڈھلے
تیری یادیں آ جاتی ہیں مجھ کو رلانے شام ڈھلے
(حسن امام)
 

شمشاد

لائبریرین
خود تمہیں چاکِ گریباں کا شعور آ جائے گا
تم وہاں تک آ تو جاؤ ہم جہاں تک آ گئے
(قابل اجمیری)
 
Top