تُو جو اے زلف پریشان رہا کرتی ہے کس کے اجڑے ہوئے دل میں ہے ٹھکانہ تیرا (داغ دہلوی)
شمشاد لائبریرین جون 28، 2007 #1,301 تُو جو اے زلف پریشان رہا کرتی ہے کس کے اجڑے ہوئے دل میں ہے ٹھکانہ تیرا (داغ دہلوی)
عمر سیف محفلین جون 28، 2007 #1,302 ٹوٹے ہوئے مرقد میں ذرا دیکھ لے چل کر تنہائی میں نقشے نہ بنا تاج محل کے
شمشاد لائبریرین جون 28، 2007 #1,303 ث سے معذرت جب سے وہ اہلِ سیاست میں ہوئے ہیں شامل کچھ عدُو کے ہیں تو کچھ میرے طرف دار سے ہیں (گلزار)
نوید صادق محفلین جون 30، 2007 #1,304 چشمِ میگوں پہ ہیں سیہ پلکیں یا گھٹائیں شراب خانے پر شاعر: قابل اجمیری
عمر سیف محفلین جولائی 1، 2007 #1,306 خورشید ہم نے وہاں سلگتے ہوئے دیکھا کرنوں کا جس آشوب میں بیوپار چلے ہے
شمشاد لائبریرین جولائی 1، 2007 #1,307 دُھوپ اُنڈیلو تھوڑی سی پیمانے میں جانے کس کا ذکر ہے اس افسانے میں (گلزار)
شمشاد لائبریرین جولائی 1، 2007 #1,309 ذہانتوں کو کہاں کرب سے فرار ملا جسے نگاہ ملی اس کو انتظار ملا (ندا فاضلی)
عمر سیف محفلین جولائی 1، 2007 #1,310 روز ملتے ہیں دریچے میں نئے پھول مجھے چھوڑ جاتا ہے کوئی روز نشانی اپنی
شمشاد لائبریرین جولائی 1، 2007 #1,311 زلف میں خوشبو نہ تھی یا رنگ عارض میں نہ تھا آپ کس کی آرزو میں گلستاں تک آ گئے (قابل اجمیری)
عمر سیف محفلین جولائی 2، 2007 #1,312 سوچتا ہوں کہ بجھا دوں میں یہ کمرے کا دیا اپنے سائے کو بھی کیوں ساتھ جگاؤں اپنے
شمشاد لائبریرین جولائی 2، 2007 #1,313 شور و غل زمانے کا کم ہو تو سمجھ آئے کون دیتا ہے آواز یہ رگِ جاں سے مجھے
عمر سیف محفلین جولائی 3، 2007 #1,314 صرف اس شوق سے پوچھی ہیں ہزاروں باتیں میں تیرا حسن، ترے حسنِ بیاں تک دیکھوں
شمشاد لائبریرین جولائی 3، 2007 #1,315 ضیائے بزمِ جہاں بار بار ماند ہوئی حدیثِ شعلہ رخاں بار بار کرتے رہے (فیض)
الف عین لائبریرین جولائی 4، 2007 #1,316 طعنہ زن ہیں جو مرے حال پہ اربابِ نشاط ان کو اک بار میں اے کاش رُلا بھی سکتا خلیل اعظمی
شمشاد لائبریرین جولائی 4، 2007 #1,317 ظالم تھا وہ اور ظلم کی عادت بھی بہت تھی مجبور تھے ہم اس سے محبت بھی بہت تھی (کلیم عاجز)
شمشاد لائبریرین جولائی 4، 2007 #1,319 غیر کیا جانیے کیوں مجھکو برا کہتے ہیں آپ کہتے ہیں جو ایسا تو بجا کہتے ہیں (فراق گورکھپوری)
ع عیشل محفلین جولائی 4، 2007 #1,320 فاصلے ایسے بھی ہونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا