قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن (غالب)
شمشاد لائبریرین جولائی 5، 2007 #1,321 قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن (غالب)
عمر سیف محفلین جولائی 6، 2007 #1,322 کتنا آسان ہے تائید کی خو کر لینا کتنا دشوار ہے اپنی کوئی رائے رکھنا
فرقان احمد محفلین فروری 28، 2018 #1,323 گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں یہاں اب میرے راز داں اور بھی ہیں
محمد تابش صدیقی منتظم فروری 28، 2018 #1,324 لطف ہر طرح کا ہے دشتِ جنوں میں، لیکن پھاڑنے کو نہیں ملتا ہے گریباں کوئی اصغر گونڈوی
فہد اشرف محفلین فروری 28، 2018 #1,325 موت سےمت ڈرا مجھے، نیند سے مت جگا مجھے فقر گو دلربا مجھے، خوابِ غنا دکھا مجھے فاتح الدین بشیر
ط طاہر شیخ محفلین مارچ 1، 2018 #1,326 نہ کوئی چاپ نہ آہٹ نہ گفتگو نہ سوال کہاں لٹے ہیں خیالوں کے کارواں دیکھو نامعلوم
فرقان احمد محفلین مارچ 1، 2018 #1,327 وفا کی راہ میں جو قافلے رواں تھے کہیں وہ منزلوں کا پتا ہی ۔۔۔ ۔۔ بِسر گئے شاید! اگلا حرف ہے 'ہ'
فہد اشرف محفلین مارچ 1، 2018 #1,328 ہم ایسے اہل نظر کو ثبوت حق کے لیے اگر رسول نہ ہوتے تو صبح کافی تھی (جوش ملیح آبادی)
محمد تابش صدیقی منتظم مارچ 1، 2018 #1,329 یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں فیضؔ
ط طاہر شیخ محفلین مارچ 1، 2018 #1,330 ابھی نہ آئے گی نیند تمکو، ابھی نہ ہمکو سکوں ملے گا ابھی تو دھڑکے گا دل زیادہ، ابھی یہ چاہت نئی نئی ہے شبینہ ادیب کانپوری
ابھی نہ آئے گی نیند تمکو، ابھی نہ ہمکو سکوں ملے گا ابھی تو دھڑکے گا دل زیادہ، ابھی یہ چاہت نئی نئی ہے شبینہ ادیب کانپوری
ط طاہر شیخ محفلین مارچ 4، 2018 #1,332 پھول ہی ہاتھ لگیں ہاتھ میں کانٹے نا چبھیں آپ بھی آئے ہیں کیا خوب تمنا لے کر نامعلوم
جاسمن لائبریرین مارچ 31، 2018 #1,333 نوید ملک نے کہا: پھیلی ہوئی تھی روح میں یادوں کی چاندنی کل رات ہم بھی محوِ سفر دیر تک رہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب!
نوید ملک نے کہا: پھیلی ہوئی تھی روح میں یادوں کی چاندنی کل رات ہم بھی محوِ سفر دیر تک رہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب!
لاریب مرزا محفلین جولائی 15، 2018 #1,334 تم بھی ہو بیتے وقت کے مانند ہو بہو تم نے بھی یاد آنا ہے آنا تو ہے نہیں (رحمان فارس)
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,335 ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا بجتے رہیں ہواؤں سے در تم کو اس سے کیا (پروین شاکر)
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,336 ثباتِ زندگی ایمان محکم سے ہے دنیا میں کہ المانی سے بھی پائندہ تر نکلا ہے تورانی (اقبال)
ہادیہ محفلین جولائی 21، 2018 #1,338 ثروت و عیش کے ایوانوں میں اکثر ہم نے سسکیاں لیتے ہوئے دیکھا ہے انسانوں کو
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,339 چمک اٹھا جو ستارہ ترے مقدر کا حبش سے تجھ کو اٹھا کے حجاز لے آیا (اقبال)
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,340 جگر ہو جائیگا چھلنی یہ آنکھیں خون روئیں گی وصی بے فیض لوگوں سے نبھا کر کچھ نہیں ملتا