حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا لوگ ٹھہرے نہیں حادثا دیکھ کر (عنایت علی خان)
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,341 حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا لوگ ٹھہرے نہیں حادثا دیکھ کر (عنایت علی خان)
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,342 خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے (اقبال)
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,343 دنیا میں ہوں، دنیا کا طلب گار نہیں ہوں بازار سے گزرا ہوں، خریدار نہیں ہوں
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,344 دعویٰ بہت بڑا ہے ریاضی میں آپ کو طول شب فراق کو تو ناپ دیجئے (اکبر الہ آبادی)
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,345 ڈرتا ہوں دیکھ کر دلِ بے آرزو کو میں سنسان گھر یہ کیوں نہ ہو،مہمان تو گیا
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,346 ڈرے کیوں میرا قاتل؟ کیا رہے گا اُس کی گردن پر وہ خوں، جو چشم تر سے عمر بھر یوں دم بہ دم نکلے؟ (غالب)
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,347 ذرا روٹھ جانے پہ اتنی خوشامد قمر تم بگاڑو گے عادت کسی کی
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,348 راز حیات پوچھ لے کوئی خضر خجستہ گام سے زندہ ہر ایک چیز ہے کوششِ ناتمام سے
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,349 رندِخراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو ابراہیم ذوق
حمیرا عدنان محفلین جولائی 21، 2018 #1,350 راحت بھی رنج، رنج بھی راحت ہو جب تو پھر کیا اعتبار خواہش دنیا کروں گا میں
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,351 زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوں کیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا ذوق
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,352 ڑ سے شعر بنا کر ہم نے حیراں سب کو کر ڈالا ہے ( نوید رزاق بٹ )
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,353 ژاژخائی اہلِ دانش کے لیے زیبا نہیں اس سے اکثر آوے کا آوا ہی جاتا ہے بگڑ
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,354 سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا (اقبال)
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,355 سفرِ شام نے رہ رہ کے ڈرایا مجھ کو جی اُٹھے سنگ و شجر دیکھ کے تنہا مجھ کو خورشید رضوی
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,356 شورش سے بھاگتا ہوں دل ڈھونڈتا ہے میرا ایسا سکوت جس پر تقریر بھی فدا ہو (اقبال)
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,357 صد سالہ دور چرخ تھا ساغر کا ایک دور نکلے جو مے کدے سے تو دنیا بدل گئی (گستاخ رام پوری)
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,358 صبح جس روشنی کی خوشبو ہے میں اسی گل کی چشمِ تر میں ہوں
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,359 ضمیرِ صدف میں کرن کا مقام انوکھے انوکھے ٹھکانے ترے
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,360 ضبطِ پیغامِ محبّت سے جو گھبراتا ہوں تیرے تابندہ ستاروں کو سُنا جاتا ہوں (اقبال)