طولِ غمِ حیات سے گھبرا نہ اے جگر ایسی بھی کوئی رات ہے جس کی سحر نہ ہو
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,361 طولِ غمِ حیات سے گھبرا نہ اے جگر ایسی بھی کوئی رات ہے جس کی سحر نہ ہو
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,362 ظاہراً روشن تھے سب کے سب یہاں اپنے باطن میں منور کون تھا علیم صبا نویدی
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,363 ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی ہو دیکھنا تو دیدۂ دل وا کرے کوئی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,364 عجیب لوگ ہیں کیا خوب منصفی کی ہے ہمارے قتل کو کہتے ہیں، خودکشی کی ہے حفیظ میرٹھی
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,365 عشق پر زور نہیں ہے یہ وہ آتش غالبؔ کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بجھے
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,367 فصل بہار آئی، پیو صوفیوں شراب بس ہو چکی نماز، مصلّا اٹھائیے آتش
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,368 فراز اب کوئی سودا کوئی جنوں بھی نہیں مگر قرار سے دن کٹ رہے ہوں یوں بھی نہیں
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,369 قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے دہر میں اسمِ محمد سے اجالا کر دے
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,370 قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو میاں داد خان سیاح
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,371 کبھی اے نوجواں مسلم تدبر بھی کِیا تو نے وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارا
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,372 کانٹے تو خیر کانٹے ہیں ان سے گلہ ہے کیا پھولوں کی واردات سے گھبرا کے پی گیا ساغر صدیقی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,373 گلاب ہاتھ میں ہو ، آنکھ میں سِتارہ ہو کوئی وجودِ محبّت کا استعارہ ہو پروین شاکر
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,374 گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,375 لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی ہاتھ آ جائے مجھے میرا مقام اے ساقی
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,376 محمد کی محبت دینِ حق کی شرطِ اول ہے اسی میں ہو اگر خامی تو ایماں نامکمل ہے
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,377 نہ جرات ہے نہ خنجر ہے تو قصدِ خودکشی کیسا یہ مانا دردِ ناکامی گیا تیرا گزر حد سے
عبدالقدیر 786 محفلین جولائی 21، 2018 #1,378 مریم افتخار نے کہا: لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی ہاتھ آ جائے مجھے میرا مقام اے ساقی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ کیا بات ہے ۔۔۔
مریم افتخار نے کہا: لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی ہاتھ آ جائے مجھے میرا مقام اے ساقی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ کیا بات ہے ۔۔۔
مریم افتخار محفلین جولائی 21، 2018 #1,379 وہ دانائے سبل، ختم الرسل، مولائے کُل جس نے غبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادئ سینا
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جولائی 21، 2018 #1,380 نیرنگی سیاست دوراں تو دیکھئے منزل انھیں ملی جو شریک سفر نہ تھے محسن بھوپالی