یا رب! مرے سکوت کو نغمہ سرائی دے زخمِ ہنر کو حوصلہء لب کشائی دے
سیما علی لائبریرین ستمبر 19، 2021 #1,601 یا رب! مرے سکوت کو نغمہ سرائی دے زخمِ ہنر کو حوصلہء لب کشائی دے
محمد تابش صدیقی منتظم ستمبر 20، 2021 #1,602 مسلسل اشعار پوسٹ کرنے کے لیے پسندیدہ اشعار کی لڑی استعمال کیجیے۔ ایسے سلسلوں میں ایک سے زائد احباب شریک ہوں تو بہتر ہے۔
مسلسل اشعار پوسٹ کرنے کے لیے پسندیدہ اشعار کی لڑی استعمال کیجیے۔ ایسے سلسلوں میں ایک سے زائد احباب شریک ہوں تو بہتر ہے۔
سیما علی لائبریرین ستمبر 20، 2021 #1,603 محمد تابش صدیقی نے کہا: مسلسل اشعار پوسٹ کرنے کے لیے پسندیدہ اشعار کی لڑی استعمال کیجیے۔ ایسے سلسلوں میں ایک سے زائد احباب شریک ہوں تو بہتر ہے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بالکل درست کہا آپ نے تابش میاں آئیندہ خیال رکھیں گے ۔۔۔۔۔ہمیں اکیلے تاش کھیلنے کی عادت بہت رہی ہے شاید یہی وجہ ہے ۔۔۔۔🤓
محمد تابش صدیقی نے کہا: مسلسل اشعار پوسٹ کرنے کے لیے پسندیدہ اشعار کی لڑی استعمال کیجیے۔ ایسے سلسلوں میں ایک سے زائد احباب شریک ہوں تو بہتر ہے۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بالکل درست کہا آپ نے تابش میاں آئیندہ خیال رکھیں گے ۔۔۔۔۔ہمیں اکیلے تاش کھیلنے کی عادت بہت رہی ہے شاید یہی وجہ ہے ۔۔۔۔🤓
عمر سیف محفلین ستمبر 20، 2021 #1,604 اُس کو بھی ہم تیرے کُوچے میں گزار آئے ہیں زندگی میں وہ جو لمحہ تھا سنورنے والا پروین شاکر
سیما علی لائبریرین ستمبر 21، 2021 #1,605 بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیویاں اکبر زمیں میں غیرتِ قومی سے گڑ گیا پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کے پڑ گیا
بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیویاں اکبر زمیں میں غیرتِ قومی سے گڑ گیا پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کے پڑ گیا
شمشاد لائبریرین ستمبر 21، 2021 #1,606 پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے نئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے ہستی مل ہستی
سیما علی لائبریرین ستمبر 22، 2021 #1,607 تمہیں چاہوں، تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں مرا دل پھیر دو، مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا مضطر خیر آبادی
تمہیں چاہوں، تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں مرا دل پھیر دو، مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا مضطر خیر آبادی
شمشاد لائبریرین اکتوبر 2، 2021 #1,608 ٹھیک سے یاد بھی نہیں اب تو عشق نے مجھ میں کب قیام کیا انجم سلیمی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 3، 2021 #1,609 ثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کا جب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا جوش ملیح آبادی
یاسر شاہ محفلین اکتوبر 3، 2021 #1,610 جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہو گا کریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے غالب
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2021 #1,611 چلی ہے شہر میں اب کے ہوا ترکِ تعلق کی کہیں ہم سے نہ ہو جائے خطا ترکِ تعلق کی
سیما علی لائبریرین دسمبر 20، 2021 #1,612 حسن کا فرض ہوا کرتی ہے آرائشِ حسن صبح کیا کرتی ہے ہر روز سنورنے کے سوا احمد ندیم قاسمی
صابرہ امین لائبریرین دسمبر 20، 2021 #1,613 خیال تھا کہ یہ پتھراؤ روک دیں چل کر جو ہوش آیا تو دیکھا لہو لہو ہم تھے راحت اندوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 21، 2021 #1,614 دعا کو ہات اٹھاتے ہوئے لرزتا ہوں کبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے افتخار عارف
ط طاہر شیخ محفلین دسمبر 23، 2021 #1,615 ڈرتا ہوں دیکھ کر دلِ بے آرزو کو میں سنسان گھر یہ کیوں نہ ہو،مہمان تو گیا نامعلوم
سیما علی لائبریرین دسمبر 23، 2021 #1,616 ذرا میں زخم لگائے، ذرا میں دے مرہم بڑے عجیب روابط مرے صبا سے ہیں خورشید رضوی اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ذرا میں زخم لگائے، ذرا میں دے مرہم بڑے عجیب روابط مرے صبا سے ہیں خورشید رضوی اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ط طاہر شیخ محفلین دسمبر 24، 2021 #1,617 روندے ہے نقشِ پا کی طرح خلق ياں مجھے اے عمررفتہ چھوڑ گئی تو کہاں مجھے میر درد
شمشاد لائبریرین دسمبر 25، 2021 #1,618 زندگی تیری عطا تھی سو ترے نام کی ہے ہم نے جیسے بھی بسر کی ترا احسان جاناں (احمد فراز)
سیما علی لائبریرین جنوری 3، 2022 #1,619 سجا کے رکھے گی زندان میں مجھے خلقت یہ مجھ سے آج عجب عدل کرنے والی ہے فرحت عباس اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
سجا کے رکھے گی زندان میں مجھے خلقت یہ مجھ سے آج عجب عدل کرنے والی ہے فرحت عباس اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ط طاہر شیخ محفلین جنوری 4، 2022 #1,620 شب ہجر میں کیا ہجوم بلا ہے زباں تھک گئی مرحبا کہتے کہتے مومن خان مومن