اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

سیما علی

لائبریرین
جو گزرتے تھے داغ پر صدمے
اب وہی کیفیت سبھی کی ہے

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

طاہر شیخ

محفلین
ڑ ؟ سے تو شاید کوئی شعر نہیں ہے غالب
اس لئے اگلے حرف '' ز ''سے شروع کرتے ہیں


زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

ساغر صدیقی
 

سیما علی

لائبریرین
ڑ ؟ سے تو شاید کوئی شعر نہیں ہے غالب
اس لئے اگلے حرف '' ز ''سے شروع کرتے ہیں


زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

ساغر صدیقی
‏اردو میں "ڑ" سے کوئی لفظ شروع نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی جملہ
لیکن اردو کے مشہور شاعر "ناصر کاظمی" نے ایک شعر لکھا تھا جو "ڑ" سے شروع ہوتا ہے اور یہ شاید وہ پہلا جملہ بھی ہے جو "ڑ" شروع ہوتا ہے

"ڑ" حرفِ بد نصیب ہے ناصر میری طرح
اب تک کسی بھی لفظ کے آگے نہ لگ سکا🔥
 

سیما علی

لائبریرین
طلبِ درد میں دل حد سے گذرتا کب تھا
تم نے پوچھا تھا کہ اور،اس نے کہا اور سہی
صدیاں کہتی ہیں کہ بس دیر ہے اب قرنوں کی
اس قدر رنج سا ہے تو ذرا اور سہی

اب۔۔۔۔۔۔۔۔ ظ
ظ
ظاہراً روشن تھے سب کے سب یہاں
اپنے باطن میں روشن کون تھا ۔۔۔
 
Top