صبح چمن میں اس کو کہیں تکلیف ہوا لے آئی تھی رخ سے گل کو مول لیا قامت سے سرو غلام کیا (میر تقی میر)
شمشاد لائبریرین جنوری 12، 2022 #1,621 صبح چمن میں اس کو کہیں تکلیف ہوا لے آئی تھی رخ سے گل کو مول لیا قامت سے سرو غلام کیا (میر تقی میر)
سیما علی لائبریرین جنوری 13، 2022 #1,622 ضبط کے گہرے سمندر کو تموج بخش دے پیار کی جلتی ہوئی آنکھوں میں آنسو بھی نہیں سید آلِ احمد
شمشاد لائبریرین جنوری 13، 2022 #1,623 طاقت نہیں ہے جان میں کڑھنا تعب ہے اور بے لطفیاں کرو ہو یہ تس پر غضب ہے اور میر تقی میر
سیما علی لائبریرین جنوری 13، 2022 #1,624 ظاہراً روشن تھے سب کے سب یہاں اپنے باطن میں منور کون تھا علیم صبا نویدی
شمشاد لائبریرین جنوری 13، 2022 #1,625 عرصہ ہوا وہ زلف پریشاں نہیں دیکھی مدت ہوئی نظروں سے گلستاں نہیں گزرے سید ضمیر جعفری
سیما علی لائبریرین جنوری 13، 2022 #1,626 غور سے دیکھتی ہے تیری محبت مجھ کوآج ناصح نے بہت کی ہے نصیحت مجھ کوفراق گورکپوری
شمشاد لائبریرین جنوری 14، 2022 #1,627 فراق یار نے بے چین مجھ کو رات بھر رکھا کبھی تکیہ ادھر رکھا کبھی تکیہ ادھر رکھا امیر مینائی
سیما علی لائبریرین جنوری 14، 2022 #1,628 قامت و قد میں ہوں پہاڑ، مگر اپنے اندر میں ریزہ ریزہ ہوں سید آلِ احمد
شمشاد لائبریرین جنوری 23، 2022 #1,629 کہاں گیا وہ زمانہ کہ جس کی یاد میں آج بھلائے بیٹھا ہوں خود کو پتا نہیں ملتا (جے کرشن چودھری حبیب)
سیما علی لائبریرین جنوری 24، 2022 #1,630 گریز پا ہے نیا راستہ کدھر جائیں چلو کہ لوٹ کے ہم اپنے اپنے گھر جائیں جمال اویسی
شمشاد لائبریرین فروری 4، 2022 #1,631 لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے شیخ ابراہیم ذوقؔ
سیما علی لائبریرین فروری 4، 2022 #1,632 منزل پہ بھی پہنچ کے میسر نہیں سکوں مجبور اس قدر ہیں شعور سفر سے ہم کرامت علی کرامت
شمشاد لائبریرین فروری 4، 2022 #1,633 نجانے کون سی مجبوریاں ہیں جن کے لیے خود اپنی ذات سے انکار کرنا پڑتا ہے اطہر ناسک
سیما علی لائبریرین فروری 4، 2022 #1,634 وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے شیفتہ اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے شیفتہ اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
سیما علی لائبریرین فروری 13، 2022 #1,635 ہم کو یہ ڈر ہے کہ امکان کسی اور کا ہے یعنی وہ شخص نگہبان کسی اور کا ہے نبیل احمد نبیل
الف عین لائبریرین فروری 14، 2022 #1,636 یہ دستور زباں بندی ہےکیسا تیری محفل میں یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری
سیما علی لائبریرین فروری 14، 2022 #1,637 اللہ کرے، میرؔ کا جنت میں مکاں ہو مرحوم نے ہر بات ہماری ہی بیاں کی ابنِ انشا
ط طاہر شیخ محفلین فروری 14، 2022 #1,638 بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیا تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں
سیما علی لائبریرین فروری 14، 2022 #1,639 بے نیازی حد سے گزری، بندہ پرور کب تلک ہم کہیں گے حال دل اور آپ فرماویں گے کیا؟ مرزا غالب
سیما علی لائبریرین فروری 14، 2022 #1,640 پڑی ہیں بیڑیاں پیروں میں اب تک دن آجاتا ہے آزادی کا، آزادی نہیں آتی