اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سفر کا ساتھ ہے یہ منزلوں کا ساتھ نہیں
گزر ہی جائیں گے لمحے حساب رہنے دو
یہ خامشی بھی تمہاری انا کا پردہ ہے
سوال کرتے رہو اور جواب رہنے دو
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عجیب دکھ سے دل بے زبان روتا ہے
مکین گھر میں نہیں ہیں مکان روتا ہے

یہ گھر، یہ راستے، آنکھیں مری ،مری نظمیں
تری جدائی کا اک نشان روتا ہے

( فرحت عباس شاہ)
 

سیما علی

لائبریرین
غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلاف
وہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ہے !!!!!!!
حسرت موہانی
 

طاہر شیخ

محفلین
وجہ تسکیں بھی ہے خیال اس کا
حد سے بڑھ جائے تو گراں بھی ہے

زندگی جس کے دم سے ہے ناصر
یاد اس کی عذاب جاں بھی ہے

ناصر کاظمی
 
Top