افطار محب علوی کے ساتھ

ہمیں کوئی دعوت تو دے :(
ویسے اگر کوئی دوست گوجرانوالہ آ سکے تو مجھے خوشی ہو گی۔:rolleyes:
ویسے عید کے فورا بعد اسلام آباد کا پروگرام ہے۔ کوشش کروں گا میں بھی کسی ایسی محفل کا حصہ بن سکوں۔:lovestruck:
بس اسلام آباد آئے تو ضرور بتایے گا
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ فہیم بھائی ۔۔۔۔!

ہمیں اُمید نہیں تھی کہ یہ ہم بھی ان تصاویر میں شامل ہیں اور ہم اپنے تئیں گوشہ نشین ہو کر بیٹھے ہوئے تھے ورنہ ہم بھی باقی سب کی طرح آپ سے (آڑھی ٹیڑھی) تصاویر نہ لگانے کی التجا کرتے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
تصاویر تو بہت اچھی ہیں۔۔۔ یہ@محمد احمد محفل والے ہی ہیں یا کوئی اور ہیں ۔۔۔ ۔ اور محب علوی بھائی آپ کتنے گولو گولو کیوٹ ہیں :heehee::heehee:
جی، یہ محفل والے ہی محمداحمد ہیں۔

ایک تو ہم پہلے ہی اتنے "فوٹو جینک" ہیں اوپر سے مستقل چہرے کے خال و خد سے کھیلتے رہنے کے باعث ہماری تصاویر کسی شاہکار سے کم نہیں ہوتی۔ ستم در ستم یہ کہ ہم اس خوش گمانی میں تھے کہ ہمارا عکس کیمرے پر نہیں پڑا ہے۔ :)
 
ملائکہ

محفلین

چہرے کے خدوخال سے کیسے کھیلتے ہیں ۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمیں کوئی دعوت تو دے :(
ویسے اگر کوئی دوست گوجرانوالہ آ سکے تو مجھے خوشی ہو گی۔:rolleyes:
ویسے عید کے فورا بعد اسلام آباد کا پروگرام ہے۔ کوشش کروں گا میں بھی کسی ایسی محفل کا حصہ بن سکوں۔:lovestruck:
سرکار۔۔۔۔ اسلام جہاں آباد ہے۔۔۔ وہاں کا رخ کریں تو ہمیں یاد رکھیے گا۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک تو ہم پہلے ہی اتنے "فوٹو جینک" ہیں اوپر سے مستقل چہرے کے خال و خد سے کھیلتے رہنے کے باعث ہماری تصاویر کسی شاہکار سے کم نہیں ہوتی۔ ستم در ستم یہ کہ ہم اس خوش گمانی میں تھے کہ ہمارا عکس کیمرے پر نہیں پڑا ہے۔ :)
منہ بنانے کی اس قدر ادبی تاویل پیش کرنا بھی آپ ہی کا کام تھا۔۔۔۔ وہ تو آخری مراسلے نہ پڑھتے تو آخری دم تک بےخبر رہتے کہ منہ بنانے کی طرف کنایہ ہے۔۔ :p ویسے گزشتہ دنوں منہ بنانے پر اک عدد برقی پیغام بھی موصول ہوا تھا آپ کی طر ف سے۔۔۔ کہیں جوابی حملہ کی تیاری تو نہ تھی یہ۔۔۔۔ :ROFLMAO:
 
عمرمختارعاجز

لائبریرین
ہمیں کوئی دعوت تو دے :(
ویسے اگر کوئی دوست گوجرانوالہ آ سکے تو مجھے خوشی ہو گی۔:rolleyes:
ویسے عید کے فورا بعد اسلام آباد کا پروگرام ہے۔ کوشش کروں گا میں بھی کسی ایسی محفل کا حصہ بن سکوں

محترم آپ گوجرانوالہ میں کہاں رہتےہیں؟
 
Top