فہیم
لائبریرین
شکریہبہت خوب۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
شکریہبہت خوب۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
جی شمشاد بھائیبہت شکریہ فہیم۔ پھر سے تصویری ملاقات ہو گئی۔
یہ صبح صبح کون سی تصویریں دیکھا دی ہیں فہیم بھائی۔
ویسے میں نے یہ پہلے بھی دیکھی ہوئی ہیں
میں وہ رواداد والا دھاگہ ابھی دیکھا یارفہیم، روداد والے دھاگے ہی میں لگا دیتے تصاویر بھی۔
بہت خوب بھیا!
شکریہ عمر بھائیبہت اچھے.
بھائی ہم نے تو نہ کوئی تصویر لی نہ خود سے لگائیبہت شکریہ فہیم بھائی ۔۔۔ ۔!
ہمیں اُمید نہیں تھی کہ یہ ہم بھی ان تصاویر میں شامل ہیں اور ہم اپنے تئیں گوشہ نشین ہو کر بیٹھے ہوئے تھے ورنہ ہم بھی باقی سب کی طرح آپ سے (آڑھی ٹیڑھی) تصاویر نہ لگانے کی التجا کرتے۔
شکریہ سعود بھائیبرادرم محب علوی کے خوبرو ہونے میں تو کبھی بھی کلام نہ تھا کہ ان سے کئی دفعہ ملاقات بھی رہی ہے لیکن فہیم بھائی قدرے فارمل ڈریس اور چپٹی عینک میں خوب جچ رہے ہیں ما شاء اللہ (آفس سے نکل کر آفس کا پٹہ اتار دیتے تو بہتر تھا کہ ایسے بیج آفس سے باہر بیمہ ایجنٹ وغیرہ لٹکائے پھرتے ہیں جو کہ ایکزیکیوٹیو جیسے بھاری بھرکم ناموں کے تحت کام کرتے ہیں۔)
ایک تصویر میں سبھی کھانے میں مگن ہیں اور برادرم کاشف نصیر صاحب یا تو اپنے پلیٹ کے ٹھنڈے ہونے کا انتظار فرما رہے ہیں یا پھر برادرم شعیب صفدر صاحب کے ہڈی سے گوشت علیحدہ کرنے کے عمل کے مطالعے میں منہمک ہیں۔ اور ایک جانب محمداحمد بھائی اچانک ایسے اٹینشن ہو گئے ہیں جیسے نوالے کے ساتھ کسی مصرعے کا اچار حلق میں اٹک گیا ہو اور نہ نگلتے بنے نہ اگلتے۔
آپ اداس کیوں ہوتے ہیں ابھی ملاقاتیں اور بھی ہیںمحب علوی کیا دعوت کھانے کراچی آئے تھے - ہمارے شہر میں دعوت اور ہم سے کسی نے پوچھا تک نہیں
یہ جگہ کون سے ہے اس کا نام بتائیں - تصاویر زبردست سموسے ایسے کہ خوشبوآتی محسوس ہورہی ہے
رول بھی نظرآئے- ظالمو بریانی پلٹیں بھربھر کے کھائی خیرکھانی بھی چاہیے تھی کہ بریانی چیز ہی ایسی ہے کہ پیٹ بھرجائے نیت نہ بھرے -
بھئی تصاویر میں کھانا ہوتو ہمارا دھیان کسی اور چیز کی طرف نہیں جاتا اور کھانا بھی کراچی کا اس کی سی لذت اور ذائقہ دنیا میں اورکہیں نہیں
سارے بھیا لوگ خوب لگ رہے ہیںشکریہ
ویسے بہت خوب کیا ہے تصاویر میں
بقول شمشاد بھائی ہم تو کمجور ممجور ہو چلے ہیں کافی
محب بھائی کے لیے تو ہم نے یہ بات کہی تھی کہسارے بھیا لوگ خوب لگ رہے ہیں
محب بھائی کو انہی تصاویر میں دیکھا ۔۔شاید پہلے بھی کہیں دیکھا ہو
اور ملائکہ سے متفق!
چائے تو ہم نے پلوائی ان کو کوئٹہ پٹھان اوپن ایئر ہوٹل کیمحب کو کراچی کے لبِ سڑک اوپن ائیر کوئٹہ عنابی ہوٹل کی چائے بھی پلوانی تھی کہ اس کی امریکی خُوبُو بھی جاتی رہے
صدر کے ہوٹل الحرمین کی بجائے ان صاحب کو کھارادر کے کسی ملباری ہوٹل میں لے جاتے
جی بھیامحب بھائی کے لیے تو ہم نے یہ بات کہی تھی کہ
"محب بھائی آپ تو ماشاءاللہ مزید جوان ہوتے جارہے ہیں"