افطار محب علوی کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
ہمیں اس مہکتے اور گمراہ کن افطار سے محروم کیا سو ایک طرف۔ اسکی خبر تو ہم بعد میں لے ہی لیں گے۔ لیکن میاں سب اتنے دبلے کیوں ہو گئے ہیں؟؟ خصوصا محمداحمد صاحب۔
شاید اس وجہ سے کہ شعراء کو دعوتِ طعام دی جائے تو وہ اسے دعوتِ کلام سمجھتے ہیں :)
 
شاید اس وجہ سے کہ شعراء کو دعوتِ طعام دی جائے تو وہ اسے دعوتِ کلام سمجھتے ہیں :)
بھئی اب ہم اتنے بھی ٹھیٹھ شاعر نہیں ہوئے۔ اب بھی اصلاح سخن میں ہمارے کلام کی اصلاح کاری ہوتی ہے اور ہم سر تسلیم خم کرتے ہیں۔ سو محمداحمد صاحب اس معاملے میں سینئر ہیں بھئی۔
 
محب کو کراچی کے لبِ سڑک اوپن ائیر کوئٹہ عنابی ہوٹل کی چائے بھی پلوانی تھی کہ اس کی امریکی خُوبُو بھی جاتی رہے
صدر کے ہوٹل الحرمین کی بجائے ان صاحب کو کھارادر کے کسی ملباری ہوٹل میں لے جاتے :)

بھئی چائے ہم لوگوں نے لب سڑک کسی پٹھان ہوٹل سے ہی پی تھی اور خوبو قائم ہی کہا ہوئی تھی جو جاتی رہتی ۔ :)
 
Top