اف یہ سوالات.........................!!

عینی شاہ

محفلین
کیا آپ کو کسی سے محبت ہوئی؟ ہوگی ؟یا تھی؟
(یہ سوال سنتے ہی میرا دماغ گھوم جاتا ہے اور دل کرتا ہے مخاظب کو چٹا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔خ تحفتا دیا جائے)
کہیں مہمان بن کر گئی ہوں اور پوچھا جائے کیا چائے پیو گی یا کچھ اور لائیں؟​
(بھلا یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے جو میسر ہے لے آئیں)​
تمہیں مجھ سے کتنی محبت ہے ۔۔۔ ۔؟!
(میں کیا کوئی پیمانہ لے کر گھومتی ہوں جو فٹا فٹ ناپ کر بتادوں کہ اتنی)
شادی کے بعد تم بھی ساتھ جاؤ گی یا یہیں رہو گی؟
(یہ سوال کچھ عرصہ بہت تسلسل کے ساتھ سنا ہے اس لیئے بہت کوفت کا باعث بنا)
ویسے تمہارا کیا خیال ہے کیا یہ کام ہوجائے گا؟
(میرے پاس علم نجوم ہے کیا)
:rollingonthefloor:ازبردست عینی آپی :thumbsup:
 
عینی شاہ

محفلین
تاخیر کے لیے معذرت اور یاد دہانی کا شکریہ :)
لیں عینی ڈیر اپ کے سوالات کے جوابات ...یعنی سوالات :)
@ : آپ فون کیوں نہیں اٹھاتیں؟
یہ واحد سوال جس کا کوئی جواب نہیں ہوتا ہمارے پاس :) جتنی عزت افزائی اس سوال پر ہوتی ہے اگر جواب بھی دینے لگیں تو ان لللہ ہو جایئں:)
@: کیا اپ سید ہیں ؟
جواب ہاں میں ہونے پر اگلا سوال یہ ہوتا ہے کہ اپ سنی سید ہیں یا اہل تشیع؟
بندہ سر ہی پیٹ لیتا ہے ایسے سوال پر کہ جب سید ہیں تو سنی ہوں یا اہل تشیع آپکی صحت پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں
@کیا یہ اپ کے اپنے بال ہیں ؟یا پھر کیا ڈالتی ہیں ان میں ؟
یوریا کھاد ڈالتے ہیں بالوں میں حد نہیں ہے یہ اب بندہ پوچھے کہ سر ہمارا اپنا ہے تو کیا بال مانگ کر لگانے گئے ہیں .
فلاں چیز کا پتا ہے کہ کہاں رکھی ہے ؟
یہ اور بات ہے کہ سارا گھر اس چیز کو ڈھونڈ رہا ہوتا ہے یہ کہتے ہوے کہ مدیحہ کو پتا ہوگا اس نے رکھی ہو گی وہ چیز لکن بتا نہیں رہیں ..اور ہم بڑے آرام سے یہ کہتے ہیں کہ نہیں ہمیں نہیں معلوم اور جب وہ چیز ڈھونڈ لی جاتی ہے تو ہم کہے دیتے ہیں اچھا یہ او ہو یہ تو ہم نے ہی رکھی تھی :)
@چائے پیئیں گی آپ ؟
نشے کی حد تک چاے پینے والے بندے سے یہ سوال اس کا دماغ گھومانے کے لئے کافی ہوتا ہے .اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ سوال ہماری چھوٹی بہن عینی کی جانب سے ہوتا ہے.جب وہ یہ کہتی ہے کہ ابھی تو اپ نے پی تھی اور بیچاری کو بے بھاؤ سننا پڑ جاتیں ہیں .کہ بیٹا آپکو کیا مسلہ ہے .جتنی بار بھی پیوں .اصل میں اسے مسلہ ہوتا ہے کیونکہ اسے بنانا پڑتی ہے ناں :)
:rollingonthefloor:
:thumbsup:آپا
 
ماہی احمد

لائبریرین
ماہی احمد
آپ سے پوچھے گئے پانچ ناپسندیدہ سوالات؟ :)
بہت سے ہوتے ہیں، ابھی تو صرف یہی یاد آ رہے ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے تک تو
1۔ ارے اتنی بڑی ہو گئی؟؟؟
( :atwitsend: تو آنٹی کیا آپ کے دوبارہ ملنے تک میں "رُکی" رہتی :cautious:)
اور اب کچھ اس طرح کے
جب کسی کو نظر بھی آ رہا ہو کہ میرا موڈ سخت خراب ہے
2۔ ارے تمہیں کیا ہوا؟ پریشان ہو؟ تھک گئی ہو؟
( :beating: آنکھیں نہیں ہیں کیا)
کبھی کبھی امی سوتے ہوئے جگا کر پوچھتی ہیں یا کوئی کال کر دیتا ہے
3۔ سو رہی ہو کیا؟
( :mad: )
میری تمام دوستوں کو معلوم ہے کہ میں 7:30 بجے صبح یونیورسٹی پہنچ جاتی ہوں پھر بھی روزانہ پوچھیں گی
4۔ کب آؤ گی کل؟
:mad3:
اور ایک سوال نہیں مگر ایسے ہی جملہ ہے جو مجھے بہت برا لگتا ہے
5۔ شادی! تمہاری؟ مذاق مت کرو، تمہیں دیکھ کر تو لگتا ہی نہیں ہے۔
(اب کیا نکاح نامہ لے کر پھروں ساتھ ساتھ:mad::mad::mad::mad:)
 
قرۃالعین اعوان

خوب! واقعی زچ کرنے والے سوالات ہین :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
:)
@چائے پیئیں گی آپ ؟
نشے کی حد تک چاے پینے والے بندے سے یہ سوال اس کا دماغ گھومانے کے لئے کافی ہوتا ہے .اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ سوال ہماری چھوٹی بہن عینی کی جانب سے ہوتا ہے.جب وہ یہ کہتی ہے کہ ابھی تو اپ نے پی تھی اور بیچاری کو بے بھاؤ سننا پڑ جاتیں ہیں .کہ بیٹا آپکو کیا مسلہ ہے .جتنی بار بھی پیوں .اصل میں اسے مسلہ ہوتا ہے کیونکہ اسے بنانا پڑتی ہے ناں :)
یہ ایک بات میں بھول گئی تھی لکھنا
( مزے کی بات میری چھوٹی بہن کا نام بھی عینی (انعم) ہے ) :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
نشے کی حد تک چاے پینے والے بندے سے یہ سوال اس کا دماغ گھومانے کے لئے کافی ہوتا ہے .اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ سوال ہماری چھوٹی بہن عینی کی جانب سے ہوتا ہے.جب وہ یہ کہتی ہے کہ ابھی تو اپ نے پی تھی اور بیچاری کو بے بھاؤ سننا پڑ جاتیں ہیں .کہ بیٹا آپکو کیا مسلہ ہے .جتنی بار بھی پیوں .اصل میں اسے مسلہ ہوتا ہے کیونکہ اسے بنانا پڑتی ہے ناں :)
اس بات سے تو میں بھی متفق ہوں ۔۔۔۔۔پتہ بھی کہ چھوڑتا نہیں پھر بھی پوچھتے ہیں۔۔۔۔ ہاں آپ بڑی ہیں غصہ کر لیتی ہیں اور ہم۔۔۔۔۔۔:X3:
مطلب کے عینی دیدی چائے بھی بنا لیتی ہیں!!!:angel:
 
آخری تدوین:

عینی شاہ

محفلین
اس بات سے تو میں بھی متفق ہوں ۔۔۔ ۔۔پتہ بھی کہ چھوڑتا نہیں پھر بھی پوچھتے ہیں۔۔۔ ۔ ہاں آپ بڑی ہیں غصہ کر لیتی ہیں اور ہم۔۔۔ ۔۔۔ :X3:
مطلب کے عینی دیدی چائے بھی بنا لیتی ہیں!!!:angel:
جی بلکل چائے نہ صرف بلکہ بہت اچھی چائے بناتی ہوں میں :)
 
عینی شاہ

محفلین
بھئی میری پرابلم یہ ہے کہ مجھ سے تو کوئی سوال نہی کرتا میں ہی سوال کرتی ہوں سب سے :p:pلیکن ایک سوال یا سینٹینس جو مجھ سے میرے کلاس فیلوز پوچھتے ہیں وہ مجھے بہت برا لگتا ہے ۔۔عینی تمہارا کتنا ہو گیا کور ؟؟ ہاں تم نے تو کر لیا ہوگا ۔۔ہے نا؟:atwitsend::atwitsend:افف اتنا غصہ آتا ہے نا اللہ کی قسم اور میں بتا بھی رہی ہوں کہ اتنا ہوا یہ وہ ۔۔پر نا جی انہیں بیلیو ہی نہی ہوتا :cautious:اور میرے دادی لوگ بھی ایک سوال پوچھتے ہوتے ہیں مجھ سے تم نے کتنا پڑھنا ہے ؟اچھا ابھی پڑھ رہی ہو؟:atwitsend:
 
ایک ایسا ہی سوال مجھے بھی امتحانوں کے دنوں میں خوب زچ کرتا تھا ۔۔۔عینی پیپر کیسا ہوا ۔۔؟ فلاں سوال کا کیا جواب لکھا ؟ اس لیئے کہ میں کبھی پیپر دینے کے بعد کتاب کھول کر نہیں دیکھتی تھی کہ سوال ٹھیک کیا ہے یا نہیں :)
 
Top