اقبال سے منسوب اشعار - جو علامہ اقبال کے نہیں

یہ نے وزن غزل کسی نے بذریعہ موبائل میسج مجھے سینڈ کی ہے۔جی ہاں اقبال کے نام سے۔۔ ذرا دیکھئے!

تیری اس دنیا میں یہ منظر کیوں ہے؟
کہیں زخم تو کہیں پیٹھ پہ خنجر کیوں ہے؟

سنا ہے کہ تو ہر ذرے میں ہے رہتا
پھر زمین پر کہیں مسجد کہیں مندر کیوں ہے؟

جب رہنے والے اس دنیا کے ہیں تیرے ہی بندے
تو پھر کوئی کسی کا دوست کسی کا دشمن کیوں ہے؟

تو ہی لکھتا ہے سب لوگوں کا مقدر یارب!
تو پھر کوئی بدنصیب کوئی مقدر کا سکندر کیوں ہے؟ :LOL:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ نے وزن غزل کسی نے بذریعہ موبائل میسج مجھے سینڈ کی ہے۔جی ہاں اقبال کے نام سے۔۔ ذرا دیکھئے!

تیری اس دنیا میں یہ منظر کیوں ہے؟
کہیں زخم تو کہیں پیٹھ پہ خنجر کیوں ہے؟

سنا ہے کہ تو ہر ذرے میں ہے رہتا
پھر زمین پر کہیں مسجد کہیں مندر کیوں ہے؟

جب رہنے والے اس دنیا کے ہیں تیرے ہی بندے
تو پھر کوئی کسی کا دوست کسی کا دشمن کیوں ہے؟

تو ہی لکھتا ہے سب لوگوں کا مقدر یارب!
تو پھر کوئی بدنصیب کوئی مقدر کا سکندر کیوں ہے؟ :LOL:

میرے خالو نے بھی مجھے دکھائی تھی۔
یہ حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی نہیں ہے۔
 
یہ نے وزن غزل کسی نے بذریعہ موبائل میسج مجھے سینڈ کی ہے۔جی ہاں اقبال کے نام سے۔۔ ذرا دیکھئے!

تیری اس دنیا میں یہ منظر کیوں ہے؟
کہیں زخم تو کہیں پیٹھ پہ خنجر کیوں ہے؟

سنا ہے کہ تو ہر ذرے میں ہے رہتا
پھر زمین پر کہیں مسجد کہیں مندر کیوں ہے؟

جب رہنے والے اس دنیا کے ہیں تیرے ہی بندے
تو پھر کوئی کسی کا دوست کسی کا دشمن کیوں ہے؟

تو ہی لکھتا ہے سب لوگوں کا مقدر یارب!
تو پھر کوئی بدنصیب کوئی مقدر کا سکندر کیوں ہے؟ :LOL:
میرے خالو نے بھی مجھے دکھائی تھی۔
یہ حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی نہیں ہے۔

جی بالکل نہیں، اقبال ایسی بے وزن شاعری نہیں کرتے تھے
 

باباجی

محفلین
بہت خوب جناب
آپ کی لوگوں کی مدد سے ہمیں اقبال صاحبٌ کی شاعری
اور عام شاعری کا فرق معلوم ہو رہا ہے
جزاک اللہ
 
بال جبریل سے

ہر چيز ہے محو خود نمائي
ہر ذرہ شہيد کبريائي
بے ذوق نمود زندگي ، موت
تعمير خودي ميں ہے خدائي
رائي زور خودي سے پربت
پربت ضعف خودي سے رائي
تارے آوارہ و کم آميز
تقدير وجود ہے جدائي
يہ پچھلے پہر کا زرد رو چاند
بے راز و نياز آشنائي
تيري قنديل ہے ترا دل
تو آپ ہے اپني روشنائي
اک تو ہے کہ حق ہے اس جہاں ميں
باقي ہے نمود سيميائي
ہيں عقدہ کشا يہ خار صحرا
کم کر گلہ برہنہ پائي
 
پوچھتے کیا ہو مذہبِ اقبال
یہ گنہگار بو ترابی ہے

یہ شعربھی اقبال سے منسوب کیا جاتا ہے لیکن ان کا ہرگز نہیں۔
 
حسن کردار سے نور مجسم ہو جا
کہ ابلیس بھی تجھے دیکھے تو مسلماں ہو جائے

یہ شعر علامہ اقبال کا نہیں ہے۔
398988_10150889305091505_2061535367_n.jpg
 
تو اقبال کیسی بے وزن شاعری کرتے تھے؟؟؟؟؟؟

آپ کلیات اقبال دیکھیئے، اقبال کی شاعری کی مثال نہیں ملتی۔


بچہء شاہيں سے کہتا تھا عقاب سالخورد
اے تيرے شہپر پہ آساں رفعت چرخ بريں
ہے شباب اپنے لہو کي آگ ميں جلنے کا نام
سخت کوشي سے ہے تلخ زندگاني انگبيں
جو کبوتر پر جھپٹنے ميں مزا ہے اے پسر!
وہ مزا شايد کبوتر کے لہو ميں بھي نہيں
 

آبی ٹوکول

محفلین
آپ کلیات اقبال دیکھیئے، اقبال کی شاعری کی مثال نہیں ملتی۔

بچہء شاہيں سے کہتا تھا عقاب سالخورد​
اے تيرے شہپر پہ آساں رفعت چرخ بريں​
ہے شباب اپنے لہو کي آگ ميں جلنے کا نام​
سخت کوشي سے ہے تلخ زندگاني انگبيں​
جو کبوتر پر جھپٹنے ميں مزا ہے اے پسر!​
وہ مزا شايد کبوتر کے لہو ميں بھي نہيں​
تُسی غصہ کرگئے پائی جان مینوں تے شاعری دی الف بے دا وی پتا نئی چہ جائکہ وزن کسے کہتے ہیں۔ وہ تو بس آپ کے اس جملہ میں لفظ " ایسی بے وزن " کھٹکا تھا تو کہہ دیا کہ پھر اقبال نے کیسی بے وزن شاعری کی؟؟' یعنی لفظ " ایسی " سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ اقبال نے بے وزن شاعری تو کی، مگر ایسی نہیں کی للوز ۔۔۔
 
487288_10151081453451505_527155786_n.jpg




تیرے سجدے کہیں تُجھے کافر نہ کر دیں اقبال
تُو جھُکتا کہیں اور ہے، سوچتا ہے کہیں اور



یہ اشعار علامہ اقبال کے نہیں ہیں
 

نعیم ملک

محفلین
عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ علامہ اقبال کا شعر ہے ۔کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کس کا ہے؟
یہ شعر علامہ اقبال نہیں ان کے ایک ہم عصر سید صادق حسین ایڈووکیٹ کا ہے جن کا تعلق اتفاق سے علامہ اقبال کے ضلع سیالکوٹ ہی سے تھا، وہ شکرگڑھ کے رہنے والے تھے
 

آبی ٹوکول

محفلین
مجھے یاد پڑتا ہے کہ محفل پر شاید کہیں پڑھا تھا کہ اقبال رح کے کلام میں تکنیکی اغلاط پائی جاتی ہیں
تنقید سے بالا تر تو فقط خدا کا کلام ہی ہے اگرچہ مستشرقین نے ا سمیں بھی اغلاط نکالنے کی نام نہاد کوشش کی تھی اور یہ میں نے بھی کہیں پڑھا تھا ویسے مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ یہ انسان کی سرشت ہے یعنی تنقید ۔
 
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی تجھ کو اونچا اڑانے کے لئے

یہ شعر اقبال ک نہیں ہے، مجھے یہ بہت پسند تھا، والد صاحب نے تصحیح کی تو حیرانی ہوئی، اس دن کے بعد میں نے باقاعدہ طور پر اقبال کو پڑھنا شروع کیا۔
کس کا ہے یہ بھی بتا دیتے تو اچھا رہتا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
Top