اقوالِ زریں

عسکری

معطل
ماں کے بغیر گھر ایک قبرستان ہے ۔



ماں کی کی آغوش انسان کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے ۔



ماں کی نافرمانی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا ۔



ماں کی بدعا عرش کو ہلا دیتی ہے ۔



ماں دنیا کی عزیز ترین ہستی ہے ۔



ماں کے بغیر کائنات نامکمل ہے ۔



ماں جنت کا دوسرا نام ہے ۔



ماں کی نافرمانی کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ ہے ۔
 

عسکری

معطل
خاموشی عبادت ہے بغیر محنت کے ۔



خاموشی غصّے کا بہترین علاج ہے ۔ کم بولنا حکمت ، کم سونا عبادت اورکم کھانا صحت ہے ۔



لوگوں سے اکثر گناہ زبان سے سرزد ہوتے ہیں ، اس لیئے زبان پر قابو رکھنا چاہیئے ۔



گلے اور شکوے سے زبان کو بند رکھو اس سے راحت نصیب ہو گی ۔
 

عسکری

معطل
جلد سے جلد تجربہ کار ہونے کے لیئے ایک اصول یاد رکھیں ، زبان بند ، آنکھیں اورکان کھلے رکھیں۔



کثیر گو کی زبان تو زندہ ہوتی ہے مگر دل مردہ ہوتا ہے ۔



زبان کو قابو میں رکھو ، کیونکہ زبان سے زیادہ ضرر رساں نقصان دہ کوئی چیز نہیں ۔



خاموشی میں الفاظ کی نسبت قوّت گویائی زیادہ ہوتی ہے ۔
 

عسکری

معطل
جنت ماں کے قدموں تلے ہے ، لوگ اسے نیکیوں میں تلاش کرتے ہیں ۔



حکمت سحر خیزی میں ہے ، لوگ اسے کتابوں میں ڈھونڈتے ہیں ۔



اطمینان قلب ذکر میں ہے ، لوگ اسے فکر میں تلاش کرتے ہیں ۔



صحت روحانیت کے ارتقاء میں ہے ، لوگ اسے حرص میں ڈھونڈتے ہیں ۔



نعمت اللہ تعالی کے شکر میں ہے ، لوگ اسے حرص میں تلاش کرتے ہیں ۔



فراخی رزق سخاوت میں ہے ، یہ لوگ اسے کنجوسی میں تلاش کرتے ہیں ۔
 

عسکری

معطل
سنیے لیکن متانت و سنجیدگی کے ساتھ

سوچیے ۔۔۔۔۔ لیکن چذبہ تعمیر کے ساتھ

عطا کیجئے ۔۔۔ لیکن فیاضی کے ساتھ

زندہ رہیے ۔۔۔ لیکن حوصلے کے ساتھ

سفر کیجئے ۔۔ لیکن نیک ارادے کے ساتھ
 

عسکری

معطل
مقابلہ کیجئے ۔۔۔ لیکن احتیاط اور ہوشیاری کے ساتھ

تمنا کیجئے ۔۔۔ لیکن استحقاق (حق) کے ساتھ

سوئیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ہوشیاری کے ساتھ

بات کیجئے ۔۔۔۔۔۔ لیکن نرم لہجے اور وقار کے ساتھ

برداشت کیجئے ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن صبر و تحمل کے ساتھ
 

عسکری

معطل
حکیم اور فلسفی جالینوس سے کسی نے پوچھا کہ ایک فانی دیوتاؤں کا مرتبہ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے ؟ حکیم جالینوس نے جواب دیا کہ اگر کوئی اپنی ذات میں بچوں کی چار عادتیں پیدا کر لے تو وہ دیوتاؤں کا درجہ حاصل کر سکتا ہے ۔



1۔ جو شے بھی ملے اسے دوسرے دن کے لیے بچا کر نہ رکھے ۔

2۔ بچوں کی طرح کھانے سے بے فکری ۔

3۔ آپس میں لڑنے جھگڑنے کے بعد دل میں بغض و عناد نہ رکھے ۔

4۔ کسی سے تکلیف اٹھانے پر شکوہ نہ کرنے کی نیت ۔
 

عسکری

معطل
٭ انسان کی سمجھداری یہ ہے کہ وہ کفایت شعار ہو۔



* خدا کے نزدیک بہترین دوست وہ ہے جواپنے دوست کا خیر خواہ ہو۔



* جب تجھے نیکی کرکے خوشی ہو اور برائی کر کے پچھتاوا ہو تو تو مومن ہے۔



* کسی برائی کو معمولی سمجھ کر اختیار نہ کرو۔ ممکن ہے اس سے خدا روٹھ جائے۔
 

عسکری

معطل
* گلے اور شکوے سے زبان بند رکھو، راحت نصیب ہو گی۔



* پرہیز کرو، پرہیز نفع دیتا ہے عمل کرو، عمل قبول کیا جاتا ہے۔



* علم پیغمبروں کی میراث ہے اور مال کفار، فرعون و قارون وغیرہ کی۔



* جو اللہ تعالیٰ کے کاموں میں لگ جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔



*مومن کو اتنا علم کافی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے۔
 

عسکری

معطل
* کم کھانا صحت، کم بولنا حکمت، اور کم سونا عبادت میں شامل ہے۔



* علم ایک ایسا پودا ہے جسے دل و دماغ کی سرزمین میں لگانے سے عقل کے پھل اگتے ہیں۔



* عالم کا آرام کرنا جاہل کی عبادت سے بہتر ہے۔



* اے مسلمانو! تمہارے لیےرسولِ خدا کی ذاتِ گرامی ایک عمدہ نمونہ ہے۔



* اپنے رب سے گڑگڑا کر چپکے چپکے دعا کرتے رہو۔
 

عسکری

معطل
پانچ موتی

پانچ باتیں نیکیوں کو پہاڑ جیسا بنا دیتی ہیں ۔

1۔ مستقل صدقہ کرتے رہنے کی عادت،چاہے کم ہی ہو ۔

2۔ صلہ رحمی کرتے رہنا ۔

3۔ خدا کے راستے میں جہاد کرتے رہنا ،چاہے جس نوعیت سے بھی ہو ۔

4۔ ہر لمحہ با وضو رہنے کی عادت ۔

5۔ ہر حال میں والدین کی اطاعت ۔
 

عسکری

معطل
٭ بلند آواز میں قہقہہ لگانا اچھی بات نہیں سمجھی جاتی ۔



٭ انسان کی سمجھداری یہ ہے کہ وہ کفایت شعار ہو ۔



٭ وہ شخص بے دین ہے جس میں دیانتداری نہیں ہے ۔



٭ اللہ ان کو دوست رکھتا ہے جو دوسروں پر رحم کرتے ہیں ۔



٭ اللہ تعالی فساد کو پسند نہیں کرتا اس لیے زمین پر فساد مت کرو ۔



٭ جو زخم تمہیں دوسروں نے دیئے ہیں انہیں بھول جاؤ ۔ جو زخم تم نے دوسروں کو دیئے ہیں انہیں یاد رکھو ۔
 

عسکری

معطل
برے انسانوں سے نہیں بلکہ ان کی برائی سے نفرت کرو ۔



٭ خدا کو زبان کی سختی پسند نہیں ہے ۔ اسی لیے زبان میں ہڈی نہیں ہے ۔



٭ کمزور شخص تمہاری بے عزتی کرے تو انہیں بخش دو ۔



٭ مشکلات کو دور کرنے کی خواہش کو دبانے اور تکالیف برداشت کرنے سے انسان کا کردار مضبوط اور پاکیزہ ہوتا ہے ۔



٭ نیکی کرنے کا موقع ایک بار اور برائی کرنے کا ہزار بار ملتا ہے ۔
 

عسکری

معطل
٭ تلافی کرنے میں یہ کبھی خیال مت کرو کہ دیر ہو گئي ۔



٭ دو دفعہ پوچھنا ،ایک دفعہ غلط راہ اختیار کرنے سے بہتر ہے ۔



٭ دنیا میں کامیابی چاہتے ہو تو ماں باپ کی خدمت کرو ۔



٭ سستی سے بڑھ کر انسان کا کوئی دشمن نہیں ۔



٭ زندگی میں ذہنی صلاحیت آرام کرنے سے نہیں کام کرنے سے بڑھتی ہے ۔
 

عسکری

معطل
٭ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔



٭ راستے میں پڑا ہوا پتھر ہٹا دینا اچھا عمل ہے ۔



٭ کچھ لوگ زندہ رہنے کے لیے نہیں کھاتے بلکہ کھانے کے لیے زندہ رہتے ہیں ۔



٭ جن لوگوں نے دنیا کی خوبصورتی اور حسن کو چھوڑ کر اللہ تعالی کی خوبصورتی اور حسن کو اپنا لیا ، بے شک وہی لوگ جنت کے مستحق ہوں گے
 

عسکری

معطل
٭ وہم کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا یعنی وہم لاعلاج مرض ہے ۔



٭ دنیا کی خوبصورتی عارضی ہے اور آخرت کی خوبصورتی ہمیشہ کے لیے ہے ۔



٭ جو شخص وہم میں مبتلا ہوتا ہے ، وہ اپنی زندگی خود اجیرن کر لیتا ہے ۔



٭ آخرت کی خوبصورتی اور حسن کے حاصل کرنے والے تمام غم اور مصیبتوں کو جھیلتے ہیں ،خود بھی صبر کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی صبر کرنے کی تلقین کرتے ہیں ۔
 

عسکری

معطل
شیریں کلامی انسانیت کا حسن ہے ۔



نرم گفتاری دلوں کو جیت لیتی ہے ۔




حسن کلام مہذب آدمی کی پہچان ہے ۔


انسان اپنی گفتگو سے پہچانا جاتا ہے ۔
 

راجہ صاحب

محفلین
وہ شخص کمزور ہے جس کا کوئی اچھا دوست نا ہو
اور وہ شخص اس سے بھی زیادہ کمزور ہے جو اچھے دوست کو کھو دے

حضرت علی رض
 

ف۔قدوسی

محفلین



***عقلمند اپنے آپ کو پست کرکے بلندی حاصل کرتا ہے اور نادان اپنے آپ کو بڑھا کر ذلت اٹھاتا ہے***
***(حضرت علی )***
 
Top