تعارف السلام علیکم زونی کی جانب سے

F@rzana

محفلین
ہائے ہائے، اب یہ حال بھی ہونا تھا کہ میں "غیبی کردار" کہلاؤں:rolleyes:
ٹھیک ہے ٹھیک ایک دن یہ بھی ہو ہی جائے گا، پہلے یہ بتائیں کہ یہ غیبی تعارف آپ تک کس نے پہنچایا؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہ آپ سب مل جل کر زونی کو ڈرا کیوں رہے ہیں؟

زونی آپ سے یہ سوالات اس لیے پوچھے جا رہے ہیں کہ بات چیت میں آسانی رہے۔

چلیے شاباش اب اچھے بچوں کی طرح سوالوں کے جواب لکھیں۔
 
راہبر عمر ادھیڑنے سے بڑھ تو سکتی ہے مگر اس کا تعلق دل سے ہی ہوتا ہے کچھ لوگوں پر عین جوانی میں بڑھاپا طاری ہوتا ہے اور کچھ بڑھاپے میں بھی جوان نظر آتے ہیں ویسے ماشاءللہ سبھی عنفوان شباب سے گزر رہے ہیں زونی کو بھی اندازہ ہو ہی جائے گا۔
واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ظفری بھائی کی طرح آپ کی تحریر میں بھی کچھ کچھ فلسفہ جھلکنے لگا ہے۔۔۔۔۔۔:lll:
اب آ جاتے ہیں دوسرے مسئلے پر،راہبر بھائی اب میں بچپن کو بھی بچپن نہ کہوں تو کیا کہوں اگرچہ ابھی میرا بچپن اگلے دس بارہ سال تو چلے گا لیکن وہ تو واقعی بچپن تھا، ویسے میری عمر اسوقت 24 سال ھے اب آپ بسماللہ کریں:grin:

ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے بھی اسی لیے لکھا تھا کہ آپ کے جملہ سے واضح ہورہا تھا آپ کا بچپن گزر چکا ہے۔۔۔۔۔۔ :) عمر بتانے کے بعد بسم اللہ کرنے سے کیا مراد ہے؟ ہم نے کیا بتانا ہے؟ :fun:
 
زونی

محفلین
واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ظفری بھائی کی طرح آپ کی تحریر میں بھی کچھ کچھ فلسفہ جھلکنے لگا ہے۔۔۔۔۔۔:lll:

ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے بھی اسی لیے لکھا تھا کہ آپ کے جملہ سے واضح ہورہا تھا آپ کا بچپن گزر چکا ہے۔۔۔۔۔۔ :) عمر بتانے کے بعد بسم اللہ کرنے سے کیا مراد ہے؟ ہم نے کیا بتانا ہے؟ :fun:

ویسے میں نے کہیں یہ مینشن نہیں کیا کہ میرا بچپن گزر چکا ھے سنا نہیں عمر کا تعلق دماغ سے ہوتا ھے:rolleyes:
بسم اللہ سے مراد ھے اپنی اپنی ادھیڑ عمری بھی بتا دیں اگرچہ مجھے آپ سب کی عمروں میں کوئی دلچسپی نہین ھے لیکن اصول تو اصول ہوتا ھے:cool:
 
زونی

محفلین
تعارف کے چھکڑے کو آگے دھکا دیے ہوئے مزید کچھ سوال :

اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟ (اگر پہلے بتا چکی ہیں تو ایک بار پھر بتا دیں)۔
کتاب اپنی خرید کردہ تھی یا مانگے تانگے کی تھی؟
ستاروں پر یقین رکھتی ہیں؟ (فلمی ستاروں کی بات نہیں کر رہا)۔
پاکستان کے کون کون سے گاؤں دیکھے ہیں؟
اپنی کون سی عادت اچھی لگتی ہے؟
اپنی کون سی عادت بُری لگتی ہے؟
کس قسم کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
کس قسم کے لوگ اچھے نہیں لگتے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی کےلیے اتنا ہی
باقی بریک کے بعد
دیکھتے رہیے زونی کا تعارف

اردو کی کتاب اب تک تو (ٹارزن کی واپسی 2) بھی ختم کر لی ھے۔:grin:

جی مانگے کی تھی بھلا میری یہ اوقات کہاں کہ اپنی خریدوں،سہیلی کی ماسی کی خالہ کےپھوپھا کی نندوئی کی بیٹی سے لی تھی اور حسب معمول واپس نہیں کروں گی کیوں کہ چیز لے کے واپس کرنے والے کی کوئی عزت نہیں ھوتی۔

ستارہ کیا میری تقدیر کی خبر دے گا
کہ خود وہ گردش افلاک میں ھے خوار و زبوں
لیکن چونکہ یہ بھی ایک علم ھے تو کچھ نہ کچھ حقیقت تو ھے ہی اس میں۔

کون کونسےےےےےے ،میں نے تو ایک بھی گاؤں نہیں دیکھا:grin:

یہ تو کسی اور سے پوچھیں

یہ بھی کسی اور سے پوچھیں۔

کس قسم کے لوگ اچھے لگتے ہیں ؟ بہت مشکل سوال ھے جواب نہیں آ رہا۔

مجھے تنگ نظر اور محدود سوچ والے لوگوں سے چڑ ھے۔باقی سب اچھے ہیں۔

استاد جی میں پاس ہوئی یا فیل:confused:

ِِِ
 
فہیم

لائبریرین
ایک دو سوال میری طرف سے بھی زونی صاحبہ کے لیے:)

1) کتابیں اور ٹی وی میں کس کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں
2) پسندیدہ مصنف
3) پسندیدہ ٹی وی شو
4) پسندیدہ فرضی کردار

باقی

نہ جانے کب;)
 
زونی

محفلین
ایک دو سوال میری طرف سے بھی زونی صاحبہ کے لیے:)

1) کتابیں اور ٹی وی میں کس کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں
2) پسندیدہ مصنف
3) پسندیدہ ٹی وی شو
4) پسندیدہ فرضی کردار

باقی

نہ جانے کب;)

کبھی ٹی وی کو اور کبھی کتابوں کو

کلاسک رائٹرز زیادہ تر

آجکل تو ایسا کوئی نہیں ھے ویسے موسٹلی ٹاک شوز

حقیقی کردار زیادہ پسند ہیں

نیکسٹتتتتتتتتتتتتتت
 
فہیم

لائبریرین
کلاسک رائٹرز زیادہ تر

کوئی خاص وجہ

آجکل تو ایسا کوئی نہیں ھے ویسے موسٹلی ٹاک شوز

اس میں ایسی کیا بات ہے

حقیقی کردار زیادہ پسند ہیں

ویسے میں نے بات فرضی کردار کی کی تھی
چلیں حقیقی ہی سہی
آپ کی پسندیدہ حقیقی شخصیت کون ہے

نیکسٹتتتتتتتتتتتتتت

نیکسٹ یہ کہ

کچے چاول کھانا کی عادت ہے یا نہیں؟

مسکراہٹ میں دانتوں کی نمائش کس حد تک ہوتی ہے؟

کسی بھی کام میں ٹھنڈے دماغ کو استعمال کرتی ہیں یا پھر جذباتیت کو؟

باقی کے لیے انتظار:rolleyes:
 
زونی

محفلین
کوئی خاص وجہ

اس میں ایسی کیا بات ہے

ویسے میں نے بات فرضی کردار کی کی تھی
چلیں حقیقی ہی سہی
آپ کی پسندیدہ حقیقی شخصیت کون ہے

نیکسٹ یہ کہ

کچے چاول کھانا کی عادت ہے یا نہیں؟

مسکراہٹ میں دانتوں کی نمائش کس حد تک ہوتی ہے؟

کسی بھی کام میں ٹھنڈے دماغ کو استعمال کرتی ہیں یا پھر جذباتیت کو؟

باقی کے لیے انتظار:rolleyes:

اپنی پسند اور موڈ کی بات ہوتی ھے

کس میں کیا خاص بات ھے:confused:

میرا بکروں کی فیملی سے کوئی تعلق نہیں ھے

جس حد تک کسی انسان کی ہو سکتی ھے نوٹ۔( آپکی حدیں اس کے علاوہ ہیں)

موقعے کی مناسبت سے دماغ ٹھنڈا اور گرم ہونے کا بندوبست رہتا ھے۔

میرا ایک سوال آپ سے،

آپ نے جس سکول سے پڑھا ھے وہ انسانی بستیوں سے کتنے کلومیٹر کے فاصلے پر تھا ، سکول میں داخلے کا سن بھی لکھیں؟
 
فہیم

لائبریرین
اپنی پسند اور موڈ کی بات ہوتی ھے

پسند اور موڈ کی کوئی وجہ بھی ہوتی ہے

کس میں کیا خاص بات ھے:confused:

موسٹلی ٹاک شو میں اور کس میں

میرا بکروں کی فیملی سے کوئی تعلق نہیں ھے

تو میں نے کب ایسا کہا
آپ نے تو بنا مانگے ہی صفائی پیش کرنی شروع کردی;)

جس حد تک کسی انسان کی ہو سکتی ھے نوٹ۔( آپکی حدیں اس کے علاوہ ہیں)

یہ کیا آپ اپنے انسان ہونے کا دلائل پیش کررہی ہیں:rolleyes: (اگر برا لگے تو ایڈوانس میں معذرت)

موقعے کی مناسبت سے دماغ ٹھنڈا اور گرم ہونے کا بندوبست رہتا ھے۔

اس کا اندازہ تو مجھے ہوچکا ہے:grin:

میرا ایک سوال آپ سے،

آپ نے جس سکول سے پڑھا ھے وہ انسانی بستیوں سے کتنے کلومیٹر کے فاصلے پر تھا ، سکول میں داخلے کا سن بھی لکھیں؟

ارے وہ ہی تو آُپ کے گھر کے ساتھ والا اسکول
لیکن وہاں تو میں صرف انسانیت پر لکچر دینے لگا تھا
تاکہ وہاں کے لوگ بھی انسانیت سے روشناس ہوسکیں;)
باقی سن تو آپ کو بھی یاد ہوگا:grin:

نوٹ: ویسے کافی جلدی ہار مان لی آپ نے:rolleyes:
اور ایک بار پھر جو برا لگا ایڈانس میں اس کے معذرت:)
 
زونی

محفلین
نوٹ: ویسے کافی جلدی ہار مان لی آپ نے
اور ایک بار پھر جو برا لگا ایڈانس میں اس کے معذرت

میں نے یہ کب کہا کہ میں نے ہار مان لی، لگتا ھے آپ تھک گئے ہیں سوالات کر کے آپ کوشش جاری رکھیں ابھی تو دوسرے ممبرز کو بھی جواب دینے ہیں۔:rolleyes:
 
زونی

محفلین
ارے وہ ہی تو آُپ کے گھر کے ساتھ والا اسکول
لیکن وہاں تو میں صرف انسانیت پر لکچر دینے لگا تھا
تاکہ وہاں کے لوگ بھی انسانیت سے روشناس ہوسکیں
باقی سن تو آپ کو بھی یاد ہوگا

ذرا غور تو کریں بات پہ ،اگر آپکو انسانیت ہی سکھانی تھی تو اتنی دور آنے کی کیا ضرورت تھی:grin::grin: کہیں سیکھنے تو نہیں آتے رہے۔:grin:
 
فہیم

لائبریرین
اگر آپ نے ہار نہیں مانی تو کہاں ہیں میرے سوالات کے جوابات
کہیں آپ اپنی جھینپ تو نہیں مٹارہیں:rolleyes:

باقی رہا اسکول
تو آپ نے خود ہی لکھا تھا کہ
انسانی بستیوں سے دوررررررررررررررررررررررررررررر;)
 
زونی

محفلین
پسند اور موڈ کی کوئی وجہ بھی ہوتی ہے

موسٹلی ٹاک شو میں اور کس میں

تو میں نے کب ایسا کہا
آپ نے تو بنا مانگے ہی صفائی پیش کرنی شروع کردی;)

یہ کیا آپ اپنے انسان ہونے کا دلائل پیش کررہی ہیں:rolleyes: (اگر برا لگے تو ایڈوانس میں معذرت)

اس کا اندازہ تو مجھے ہوچکا ہے:grin:

ارے وہ ہی تو آُپ کے گھر کے ساتھ والا اسکول
لیکن وہاں تو میں صرف انسانیت پر لکچر دینے لگا تھا
تاکہ وہاں کے لوگ بھی انسانیت سے روشناس ہوسکیں;)
باقی سن تو آپ کو بھی یاد ہوگا:grin:

نوٹ: ویسے کافی جلدی ہار مان لی آپ نے:rolleyes:
اور ایک بار پھر جو برا لگا ایڈانس میں اس کے معذرت:)

جی تو فہیم بھائی کیا پوچھ رہے تھے آپ

پسند کی کوئی وجہ نہیں ہوتی یہ ہر انسان کی انفرادی طبع پر بیسڈ ہوتی ھے اور موڈ تو آپکو پتا ہی ہو گا کس کو کہتے ہیں،
ٹاک شوز میں اسلئے دیکھتی ہوں کیونکہ یہ دوسرے پروگرامز سے بہتر ہوتے ہیں اور نالج میں بھی اضافہ ہوتا ھے۔ نیکستتتتتتتتتتتتتتتتتٹ
 
زونی

محفلین
آج کیا کھایا؟
کھانے میں زیادہ کیا پسند کرتی ہیں؟

آج تو میں نے اتفاق سے تین ڈشز کھائی ہیں ، گوبھی گوشت،ماش کی دال اور قیمہ ، ھے نا متوازن غذا:grin:

کیا میری دعوت کرنے والے ہیں۔ ویسے مجھے کوئی چیز ناپسند نہیں ھے بشرطیکہ وہ کھانے والی ہو، ویسے پالک گوشت از ون آف مائی فیورٹس۔
 
Top