الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(10)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کل خود ہی تو کہہ رہا تھا کہ ابھی پانچ سال سے کم اور تین سال سے زیادہ کا وقت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں آئیں گی ناں یہ جگہیں سمجھ میں کہ آپ کبھی وہاں گئے ہی نہ ہوں گے۔
لنڈی کوتل پاکستان کا ایک کونا ہے اور لانڈھی پاکستان کے دوسرے کونے کراچی میں ایک جگہ ہے۔
 
واہ یعنی جیسے ہمارے یہاں کشمیر سے کنیا کماری کا فقرہ بولا جاتا ہے۔ اسی طرح اٹک سے کٹک تک بھی بولا جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ہوئی ناں بات سعود بھائی، اس طرح مجھے کشمیر سے کنیا کماری اور اٹک سے کٹک تک کا تو معلوم ہوا۔ لیکن کشمیر اور اٹک تو جگہوں کے نام ہیں۔ کیا کنیا کماری اور کٹک بھی جگہوں کے نام ہیں؟
 

مغزل

محفلین
اللہ اللہ ۔۔ بڑی علمی بحث شروع ہوچکی ہے۔
کٹک: لشکر۔ فوج۔ دل۔ سینا
کنیا کماری بھارت کے جنوب میں واقع علاقہ ہے
 

وجی

لائبریرین
بہت اچھے لیکن ہمارے یہاں تو ساحل سے کے ٹو تک کی مثال دی جاتی ہے
 

مغزل

محفلین
پیارے وجی // وہ کہاں۔۔ میرا ملطب ہے کس جگہ ؟؟
پاکستان میں۔۔ کراچی تا خیبر کی مثل مشہور ہے۔
وگرنہ اقبال نے ۔۔ ’’ نیل کے دریا (ساحل) سے لیکر تابہ خاکِ کاشغر ‘‘ بھی روا کیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top