الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عندلیب

محفلین
ڈر لگتا ہے مجھے انکی باتوں سے کچھ سمجھ ہی نہیں‌آتیں، پتہ نہیں سب کچھ ایک جملے میں ہی کہنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں ۔
 

عندلیب

محفلین
رہنے دیں‌ سعود بھائی مجھے انکی باتیں زیادہ سمجھنا نہیں ہیں ہم تو بغیر سمجھے ہی ٹھیک ہیں ۔
 
سب وقت کے کھیل ہیں اپیا۔ اچھا ایسا کرتا ہوں کہ ایک اور افسانچہ آج ہی انشاء اللہ پس منظر سے منظر عام پر لانے ی کوشش کرتا ہوں۔ :)
 
صاف بات تو یہ ہے کہ میں افسانہ اور شاعری جیسی بلاؤں کے لئے وقت ہی نہیں نکال پاتا۔ ہاں کچھ عرصہ قبل دو چھوٹی چھوٹی حرکتیں کی تھیں۔ جن میں سے ایک تو آپ نے ملاحظہ فرما لی بقیہ کا وعدہ کر ہی رکھا ہے۔ کبھی کبھار جب امتحانوں کے زمانے ہوں تو تھوڑی بہت تک بندیاں کر لیتا ہوں۔ وہ ساری میری تکبندی عنوان میں ملاحظہ فرما ہی چکی ہونگی۔ بس اس سے زیادہ میری کوئی داستان ہی نہیں ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لکیر کے فقیر لیکن مت بننا سعود۔۔۔ اور تمہارا طرزِ تحریر ایسا ہے بھی نہیں۔۔ لکھتے رہو۔ ژوم کو بھی ’سمت‘ میں دے دوں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top