الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
لکیر کے فقیر لیکن مت بننا سعود۔۔۔ اور تمہارا طرزِ تحریر ایسا ہے بھی نہیں۔۔ لکھتے رہو۔ ژوم کو بھی ’سمت‘ میں دے دوں؟

ناں کرنے کی میری مجال کہاں۔ اگر اس قابل سمجھتے ہیں تو چاچو اپنے فیصلے میں آزاد ہیں۔ اور ابھی انشاء اللہ اپنا دوسرا افسانچہ بھی پیش کرنے والا ہوں۔ ویسے میرے ہوم پیج پر میری تحریروں کا لائسنس دستیاب ہے جس کی رو سے کوئی بھی شخص نا صرف یہ کہ انہیں استعمال کر سکتا ہے بلکہ کچھ ترمیم یا بغیر ترمیم کے اپنے نام سے بھی موسوم کر سکتا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]واہ واہ ابن سعید صاحب آپ کی دریا دلی کی داد دینی پڑے گی [/FONT]
 
ہماری کنجوسی کی تو داستانیں سنائی جاتی ہیں حضور! دریا دلی تو بہت دور کی بات ہے۔ در اصل نیٹ پر کوئی بھی مواد آجائے تو ہر قسم کی کاپی رائٹ اس کی حفاظت کے لئے نا کافی ہے۔ لہٰذا یوں ہی سہی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ داستانیں کہاں تک پہنچی ہوئی ہیں، کچھ اس کے متعلق بھی تو بتائیے حضرت۔
 
اجی شمشاد بھائی بس بات برائے بات تھی کہ گیا ورنہ کنجوسی اور دریا دلی کا تو کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا کہ اپنی تو کوئی پونجی ہے نہیں۔ ابھی تو سرپرستوں کی عرق انفعال کا نمک کھاتا ہوں۔ خواہ خود کھاؤں خواہ دس کو شریک کر لوں۔
 

وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]بھائی ابن سعید کہنے میں کیا حرج ہے آپ تو سیریعس ہوگئے [/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
چلا چل لفانے کبوتر کی چال
آگے پتہ نہیں دوسرا مصرعہ کیا ہے، کسی کو یاد ہو تو لکھ دے
 

الف عین

لائبریرین
حیرت ہے یہ شمشاد کہاں کہاں سے اشعار اور مصرعے صھونڈھ نکالتے ہیً/؎۔ ویسے یہ شعر میں نے نہیں سنا۔
 

الف عین

لائبریرین
داستان بھی کچھ لکھو سعود کلاسیکی طرز کی۔ مجھے امید ہے کہ تم قدیم اردو میں بھی کچھ لکھ سکو گے۔
 
ڈر رہا ہوں کہ کہیں تک بندیوں کی طرح قدیم اردو کا بھی جنازہ نہ نکال بیٹھوں۔ ابھی کل جو افسانچہ ارسال کیا ہے اسے قدیم اردو میں لکھا جا سکتا تھا اگر پہلے یہ خیال گزرا ہوتا تو۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ذرا ذرا باتوں پر ڈرتے رہیں گے تو زندگی میں کامیاب ہونا دشوار ہو جائے گا۔ جو بھی کرنا ہو بے دھڑک اور ڈنکے کی چوٹ کریں۔
 
سعود میاں اب تو بقول علامہ

کہ درویشی بھی عیاری ہے سلطانی بھی عیاری

حقیقت بیان کیجئے تو کسر نفسی لگتا ہے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top