ثابت قدم رہنے کے لئے اس عمر میں لاٹھی بہت ضروری ہوگی۔ ارے ہاں شمشاد بھائی کا ایک سوال تو رہ ہی گیا باورچی خانے والا۔ عرض ہیکہ ابھی تو چھوٹے بھائی ساتھ ہیں لیکن پرسوں وہ بھی گاؤں جا رہے ہیں۔
چونکہ اب بات اس رخ پے جا رہی ہے جو کہ اپیا عندلیب صاحبہ کا پسندیدہ ترین اور میرے لئے بیزار کن موضوع ہے لہٰذا قبل اس کے کہ بات کچھ اور آگے بڑھے میں اسے باورچی خانے سے باہر نکالتا ہوں۔
روز مرہ کا یہی معمول ہے کہ اپیا صاحبہ ڈ اور ذ میں گڑبڑ کر جاتی ہیں۔ کیا چاچو آپ بھی بس قبول شدہ دعا کو زائل کر بیٹھے در اصل میں نے اس ذکر کے پردے میں چلے جانے کی دعا کی تھی۔