فوراً منطق کے چودہ طبق روشن کرنے پڑتے ہیں۔ اور تب تو مسئلہ اور بھی دقت طلب ہو جاتا ہے جب مخاطب "پہچانئے کون" پر اتر آئے۔ خیر ایسے آلام و مصائب سے بارہا گزرا ہوں۔ کبھی کامیاب و کامران رہا کبھی ہتھیار ڈالنے پڑے۔
لیجئے اس میں کیا سوچنا تھا گ سے بے خوف گدھا کہہ سکتی تھیں۔ آخر کو اگلا آنے والا تو میں ہی تھا۔ گوش مالی مت کیجئے اپیا اس بات پر۔ خیر گرم (غصہ) میں پھر بھی نہیں ہوں گا۔ اور نا ہی میرے کان۔