الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ضروری تو نہیں کہ میں اس کی وضاحت کروں ہی اپیا کیوں کہ آپ کو اپنی مہارت کا پتہ تو ہوگا ہی۔ :)
 
ظاہر ہے کہ طریقہ تو یہی ہے پر یہ سعادت شمشاد بھائی، چاچو یا محفل کے دوسرے بڑوں کے ہاتوں ہو تو اچھا لگتا ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
عندلیب کے لئے اعجازانکل ضرور کھولیں گے مبارکباد کا دھاگہ ۔۔ نہیں تو شمشاد بھائی تو ہیں ہی ۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
لیجیئے اس میں اردو کی مہارت کا کہاں سے ذکر آ گیا، یہ تو اردو محفل پر ایک ہزار پیغامات کی ترسیل مکمل ہونے پر ماہر کا عہدہ ملتا ہے۔
 
لیجئے یہ بھی کوئی بات ہوئی شمشاد بھائی یعنی کہ ذمہ داری مجھے سونپ دی!

کمال ہے! بھئی میں تو اعراض کر رہا ہوں اس سے۔ اب چاچو آئیں گے وہی کھولیں گے دھاگہ۔ :) اور ہاں مغل بھیا مبارک ہو!

ارے غبارے کہاں گئے لاؤ ایک آدھ تو میں بھی پھوڑوں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں سعود بھائی، اب اعراض نہ کریں اور جلدی سے یہ نیک کام کر دیں۔ بلکہ اب تو دو دو کرنے پڑیں گے۔
 
بس تو اپیا ایسا کیجئے کہ محفل کی تاریخ میں ایک ریکارڈ بنائیے اور اپنا تہنیتی دھاگہ خود کھولئے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top