الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (11)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پکی بات ہے ناں کہ گردن دبانا چھوڑ دی۔ ایسا نہ ہو کہ روزہ لگنا شروع ہو اور پھر سے گردن پکڑ لیں۔
 

مغزل

محفلین
ٹسوے بہانے سے کیا حاصل فاروقی میاں۔
بقول نسیم صادق:
ہوا ہی ایسی چلی ہے ہر ایک چاہتا ہے
تمام شہر جلے ایک میرا گھر نہ جلے
 

شمشاد

لائبریرین
حیراں ہوں روؤں دل کو کہ پیٹوں جگر کو میں

ثوبیہ، ثمن، ثانیہ، ثمرین یہ سب ایسی ہی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
داد رسی کا طالب ہوں عالیجاہ، یہ ثمرین کا نام میرے نام کے ساتھ کیوں جوڑا جا رہا ہے؟
 

مغزل

محفلین
ڈھونڈیئے تو سہی ۔۔ کہ معاملے کے ٹانڈے کہاں سے جا ملتے ہیں۔۔ ؟؟
پھر بات کریں گے اس بات پر ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ذرا کی ذرا سوچیں کہ زمانے بھر کی باتیں سننے کو ملیں گی۔ کوئی چھپ چھپا کر کاروائی کرنا پڑے گی۔
 

مغزل

محفلین
زمانہ ہوا آپ کی دل کُش صوتِ لحن کو لب ہائے گوش پر دھرے ہوئے جنابِ سعود عالم ؟
عموماََ کہاں غائب رہتے ہیں ؟؟ اور ایک وہ بلبلِ ہندوستان (عندلیب صاحبہ ) بھی غائب ہیں ؟؟
باباجانی (الف عین صاحب) بھی عرصہ دو عشروی سے مفقودالخبر ہیں۔۔ ؟؟
اہلِ ہند اس جانب توجہ دیں !
 
سعود صاحب تو یہیں ہوتے ہیں ہاں فعالیت ذرا کم کم ہے یہ اور بات ہے۔ اور یہ کیا غضب ہے کہ آپ نے ک پر دانستہ پیش لگایا ہے؟
عندلیب اپیا بھی بخیر ہیں پر ان دنوں ان کی مصروفیات انہیں نیٹ گردی کی اجازت نہیں دیتیں۔
رہے چاچو تو وہ تو تقریبا روز ہی آتے ہیں کم از کم "بات کر کے دیکھنے" تو آتے ہی ہیں۔

گم شدہ میں‌آج کل ٹاپ پر تعبیر اپیا کا نام آتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
یہ کیا غضب ہے کہ آپ نے ک پر دانستہ پیش لگایا ہے؟

ضعیفی چھانے لگی ہے حواس پر سو ، دل کش کو دانستہ دل کُش لکھا ہے ۔۔ اس عمر یہی ہوتا ہے عزیزم۔:grin:

عندلیب اپیا بھی بخیر ہیں پر ان دنوں ان کی مصروفیات انہیں نیٹ گردی کی اجازت نہیں دیتیں۔
رہے چاچو تو وہ تو تقریبا روز ہی آتے ہیں کم از کم "بات کر کے دیکھنے" تو آتے ہی ہیں۔
گم شدہ میں‌آج کل ٹاپ پر تعبیر اپیا کا نام آتا ہے۔

خیریت خبر پڑھ کر تسلی ہوئی ۔۔ رہی بات تعبیر کی تو ۔۔ وہ کسی خواب کی تلاش میں سرگرداں ہونگی ۔۔:hatoff:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top