الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (13)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
عندلیب اپیا آپ ہی بتا دیتیں کہ ہر اگلا مراسلہ پچھلے مراسلے کے پہلے حرف کے ٹحیک بعد والے حرف سے شروع ہوگا بایں طور کہ بات کا تسلسل بھی بر قرار رہے۔ بقیہ تفصیلات وقت آنے پر۔
 

زین

لائبریرین
کیا ہے کہ خوشی جی یہاں غیرمعمولی انداز میں گفتگو کی جاتی ہے یعنی کہ یہاں آپ نے الف ب پ میں بات چیت کرنی ہے
جیسا کہ اوپر والے مراسلے میں سعود بھائی (ابن سعید)نے جملے کا آغاز
ع یعنی "عندلیب اپیا آپ ہی بتا دیتیں کہ۔۔۔۔۔۔۔" سے کیا ہے اب آپ کو غ سے کوئی جملہ یا کم از کم دس حروف لکھنے ہوں گے ۔
 
گفتگو یوں‌ہی چلتی رہتی ہے احباب آتے ہیں مراسلے پڑھتے ہیں اور اپنا جواب سوچ کر توڑ مروڑ کر کسی نا کسی طرح حرف اول کی قید میں رہتے ہوئے پیغامات ارسال کر دیتے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
لازم ہے یہ تو ہوتا رہے گا جب تک دھاگے کے شروع میں طریقہ کار نہیں لکھا جاتا ایسا ہوتا رہے گا۔
میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ دھاگے کے شروع میں طریقہ کاراور قوائد وضوابط لکھے جائیں
 

زین

لائبریرین
نہیں ، باجی مجھ سے نہیں ہوسکتا ، مجھے او ر بھی بہت سے کام کرنے ہوتے ہیں تو آپ لوگوں کی محبت یہاں کھینچ لاتی ہے ۔
 
ویسے مجھے تو اس کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی۔ جو دیر پا ہوتے ہیں ان کو ویسے ہی کسی ناں‌کسی کی محبت یہاں کھینچ لاتی ہے۔ اور پھر سب کچھ جان جاتے ہیں۔
 
ہاں ایسا ناں کرنے کی ایک وجہ اور ہے وہ یہ کہ پھر یہ دھاگہ مشینی ہو جائے گا۔ ورنہ معانقے بھی ہوتے ہیں‌لوگ غٌطیاں بھی کرتے ہیں پھر سمجھاتے بتاتے کوئی 20 - 25 مراسلے ہو جاتے ہیں اور یوں یہ دھاگہ پروان چڑھتا رہتا ہے۔
 

زین

لائبریرین
ہمارا خیال ہے کہ کم از کم دھاگے کے شروع میں قوائد و ضوابط ضرور لکھنے چاہیئے
کیونکہ جب نیا ممبر اس دھاگے کو پڑھتا ہے تو اسے گفتگو کی سمجھ بالکل بھی نہیں آتی ۔میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top