الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (14)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
ثبوت تو کوئی نہیں ہے میرے پاس اپنی بات کے حوالے سے۔

آپ یہ بتائیے کہ اگر دو لوگ ایک ساتھ ایک دوسرے سے روٹھ جائیں تو منانے کا کام کون کرے گا ۔ اشارہ اوپر والی پوسٹ کی طرف ہے۔
 

عندلیب

محفلین
جب دو، دوستوں کی بات ہو تو کسی تیسرے ہمدرد دوست کو ہی کوشش کرنی چاہیئے ۔
یہ نیک کام آپ کیوں‌نہیں کر لیتے ۔۔؟
 

محمداحمد

لائبریرین
چلئے مغل بھائی کی حد تک تو میں یہ کام کرسکتا ہوں ، لیکن میرا کام قاصد سے زیادہ تو کیا ہوگا اور قاصد کو پیغام کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر جیہ صاحبہ کا کوئی پیغام ہے تو میں مغل بھائی تک پہنچا سکتا ہوں لیکن جب دونوں فریقین ہی ناراض ہوں تو پھر قاصد کو تو کوئی اور ہی نوکری دیکھنی پڑتی ہے۔
 

عندلیب

محفلین
دیکھئے ہم کبھی ایسا موقع آنے نہیں دینگے ،اگر کبھی ایسا ہو بھی گیا تو جس کی غلطی ہے وہ اپنی غلطی تسلیم کرئیگا اور آگے آئیگا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ڈیل کر لیجے ابھی سے کہ جس کی بھی غلطی ہوگی دوسرا فریق اپنے دل کو کشادہ کر کے درگزر کردے ۔ ورنہ اس بات کا طے کرنا ہی مشکل ہوگا کہ غلط کون ہے اور دونوں کہیں گے کہ آپ کی غلطی ہے۔
 
ذہیں تو آپ ہیں ہی احمد بھیا جو دور کی بات نکالی۔

ویسے اب مین اس قدر بوڑھا ہو چلا ہوں کہ میری جانب سے کسی قسم کی ناراضگی بعید از امکان ہے۔
 

زین

لائبریرین
شششششششششششششش ، رونا منع ہے ماحول ویسے ہی افسردہ ہے ورنہ مجھے بھی رونا آجائے گا
 

زین

لائبریرین
ضرور ی نہیں کہ لطیفہ ہی سنایا جائے اگر کوئی لطیفہ یاد آرہا ہے تو ضرور سناؤ یا کوئی اچھی بات سی بھی شیئر کرسکتی ہو
 

عندلیب

محفلین
ط سے کوئی شگوفہ نہیں‌معلوم مجھے ۔
استاد : اپنے شاگرد کے باپ سے، جناب آپ کا بیٹا بہت کمزور ہے ۔
باپ‌: اللہ کے فضل سے گھر میں دو بھینسیں‌ہیں‌۔
کوئی کمی نہیں ہے پھر بھی معلوم نہیں کیوں‌کمزور ہے ۔
 

عندلیب

محفلین
غائب دماغ والوں سے اجازت لینے کی قطعی ضرررت نہیں، میں خود کو کہہ رہی ہوں کہیں شمشاد بھائی غلط نا سمجھ لیں‌۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top