الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اب کھانے کی بات کرتے ہیں تاکہ شمشاد بھائی اور عندلیب اپیا کو اس کی خوشبو پہونچے اور وہ داخل محفل ہوں۔
 
تو میں‌نے کب کہا کہ ابھی جواب دیجئے اپیا۔ ویسے بھی آج صفائی کا دن تھا تو آپ تھکن سے چور ہوں گی۔ تفریحٰ گفتگو ہی آپ کے لئے مناسب رہیگی۔
 
ثابت چنے کا ساگ، دال اور چاول اور ہاں آملے کا اچار۔

اور فی الحال آپ کے لئے یہ حاضر ہے اپیا۔

pina_colada.jpg
 

عندلیب

محفلین
ج سے کیا لکھوں ۔۔۔۔؟
یہاں تو ایسا ناریل پانی نہیں ملتا ۔۔۔۔چلئے دیکھ کے ہی خوش ہو جاتی ہوں ۔
ثابت چنے کا ساگ کیسا ہوتا ہے ، مجھے نہیں معلوم ، اور آملے کا اچار معلوم ہے لیکن کبھی کھایا نہیں ۔۔۔۔
 
چلئے آپ کہیں تو بھجو دوں آملے کا اچار۔ ویسے چنے کا یہ ساگ ثابت تو نہیں ہوتا ہاں ث کی وجہ سے اتنا جھوٹ‌ بولنا پڑا۔
 
خیر مجھے یوں لگتا ہے کہ دیہاتی کھانوں اور شہری کھانوں میں فرق ہوتا ہے۔ دیہاتوں میں کھانا عموماً‌ اہتمام نہیں ضرورت ہے۔ اور تبدیلیاں تو خیر ہوتی ہیں آب و ہوا اور دستیاب اجناس میں فرق کے باعث۔
 

عندلیب

محفلین
دیکھئے میں نے کئی دفعہ اپنے دہلی والے دوستوں کے ہاں کھایا ہے کھانا جو میرے ساتھ پڑھتی تھیں، ان کے ہاں تو مین نے نمکین چیزوں میں شکر کا استعمال دیکھا ہے ۔۔
 
ڈیلہی میں رہتا تو ہوں‌ پر کسی خالص دہلوی کے گھر کا کھانا کھانے کا اتفاق کبھی نہیں ہوا۔ باقی ہوٹلوں میں تو عام جنوبی ہند کے کھانوں جیسا ہی کھانا ملتا ہے۔ اور میرے گھر میں ساگ تو سبھی شوق سے کھاتے ہیں اس لئے اکثر ہفتے میں ایک سے زائد بار ساگ پکتا ہے۔ مجھے خود بہت مرغوب ہے۔
 
رکئے آپ نے کس ساگ کی بابت پوچھا؟ ویسے چنے کا ساگ قدرے مخٹلف طریقے سے بنتا ہے باقی سب کا تو تقریباً ایک ہی طریقہ ہوتا ہے اپیا۔ یعنی نمک اور ہری مرچ ڈال کر ابالا اور بانی سوکھنے دیا۔ پھر سوکھے مرچوں کی بگھار دے دی۔ بس!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top