غیر ضروری بھابی پر الزام لگائے جا رہے ہیں مغل صاحب ، صرف تین جوڑے ہی تو جلائے ہیں مجھ جیسوں پر کوئی استری کا بوجھ ڈالنے کی کوشش کرتا تو میں سارے کپڑے جلادیتی ۔
ہاں کچھ لوگ ہوتے ہیں کہ ایک بار چھینک آ جائے تو ناک سرخ ہو جائے یا چائے کی پیالی اٹھاتے ہوئے کلائی میں موچ آ جائے۔ اللہ کا شکر ہے ایسی کوئی بات نہیں۔ سیاہ جلد ویسے بھی رنگ کم بدلتی ہے اور پھر پھاؤرے چلا چلا کر اندر سے کافی مضبوط ہو چلے ہیں گو کہ ہڈیوں مین گودہ اور کھال کے نیچے چربی نام کی چیز نہیں۔