الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
ظلم ہے یہ تو صریح شمشاد۔۔۔ یار ابنِ صفی نہیں پڑھا کیا۔۔۔ میں نے تو شاید 1970 کے بعد دو چار ہی ناول پڑھے ہوں گے ابنِ صفی کے لیکن جو پڑھا ہے، ان کے کردار نقش ہو چکے ہیں اور اب تک یاد آ جاتی ہیں ان کی باتیں یا انداز!
 

شمشاد

لائبریرین
عین اس وقت جب کہ ابن صفی کو پڑھنے کا بہت رواج تھا میں انگریزی سے ترجمہ کیئے ہوئے ناول پڑھا کرتا تھا۔
 
فی الحال ابن صفی صاحب کےکچھ ایک ناول تو لائبریری میں ہی دستیاب ہیں۔ باقی ناولوں کے لئے کسی بھی صاحب ذوق کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لاریب، گیارہ دفعہ پڑھنے کا فائدہ بھی کوئی نہیں، اس سے اچھا ہے دس کتابیں اور پڑھ لیں۔
 

تعبیر

محفلین
مجھے بھی ابن صفی کو پڑھنا ہے۔ کیسے اور کہاں سے پڑھون۔ تاکہ سعود کے دھاگے میں آ سکوں
باقی قصص الابیاء پڑھ رکھی ہے
 

الف عین

لائبریرین
یہ نئ بات سننے میں آئ۔ نان اور پکوڑے۔۔ یہاں نان تو محض کھانے کی ہوٹلوں میں ملتی ہے۔ اور حیدر آباد میں تو بطور خاص محض شام کو۔ لنچ میں زیادہ تر جگہ صرف اور صرف بریانی ملتی ہے عام مسلم یا جن کو یہاں ایرانی ہوٹلیں کہا جاتا ہے وہاں۔
ہاں پرانی دہلی میں جامع مسجد کے علاقے میں ہمہ وقت نان کلچے سب مل سکتے ہیں۔ سعود گواہی دیں گے اس کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو یہاں دلی جانے کا پروگرام بن رہا ہے، دل تو میرا بھی بہت کرتا ہے کہ ان تاریخی عمارات کو ایک نظر دیکھا جائے۔
 
ٹہلتے ٹہلتے چلے آئیے تاریخی عمارتیں نہ بھی دکھیں تو تاریخی سعود دکھ جائیں گے۔ وہ بھی یوں کہ ان کہ تاریخ پیدائش مشکوک نہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ث عربی سے اردو زبان میں آیا۔، مؤنث ہے، اردو کا چھٹا، فارسی کا پانچواں اور عربی کا چوتھا حرف ہے۔ حساب ابجد میں اس کے 500 عدد ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top