الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عیشل

محفلین
دل چاہ رہا تھا میرا کہ بڑے دن ہوگئے آج محفل کا چکر لگا لیا جائے،یہاں آ کر تو نئی نئی چیزیں دیکھنے کو ملیں،مزا آیا۔
 

الف عین

لائبریرین
رات کو لوگ یہاں کم ہی آتے ہیں کہ بیشتر ہند و پاک کے اراکین ہیں۔ محض مغربی کرے میں اس وقت دن ہوتا ہے۔ اب تھوڑی دیر میں بہت سی پوسٹس ہو جائیں گی اس سلسلے میں۔
 
ز سے تو آپ نے لکھ ہی دیا تھا پر اتفاق سے اس کی ابتدا ڑ سے کر رکھی تھی اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ز سے لکھ کر جان چھڑا لینا میرے حق میں بہتر ہوگا۔ :( ابھی کوئی صاحب ژالہ باری کی ہی خبر دیں گے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ژ سے بھی رہنے دیں، کون اتنا دماغ استعمال کرے، اب کھیل کو روکنا تھوڑا ہی ہے۔ آگے چلتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
سعود کی بات درست ہے۔ میرے خیال میں یہاں ث سے ثابت کرنے کی ضرورت ہے نہ ژالہ باری کی۔ اور ڑ۔۔۔
بیت بازی میں میرے نانا نے ایک شعر کہہ کر دیا تھا اکثر وہ یاد آ جاتا ہے
ڑ کہیں قرآن میں آئی نہیں
اور رسول اللہ ‏‏‏‏‏‏نے فرمائی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے آپ کا ط سے لکھنا غلط ہو گیا ہے۔ وہ ہے " نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے" جو کہ ن سے شروع ہوتا ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے ۔۔ مردوں کو کونسا یاد ہوتے ہیں ۔۔ اب ابن سعید کو ہی دیکھ لیں کیسے ٹانگ توڑتے ہیں محاوروں کی ۔۔ ;)
 

سارہ خان

محفلین
قوانین کسی کی ٹانگ توڑنے کی یجازت نہیں دیتے چاہے وہ محاورہ ہی ہو۔۔ آپ کو یہ اتھارٹی کس نے دی ۔۔:tounge:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top