دیکھئے چاچو میرا مطالعہ تو یہی کہتا ہے کہ اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں کو صحیح روایت نہیں ہے اس سلسلے میں۔ اور واقعی لوگوں نے اسے عین سنت سمجھ رکھا ہے۔ خیر ہم نے اپنی شادی میں مخالفت کی تھی تو ہمارے نانا جان ناراض ہو گئے تھے۔
ذہنی طور پر میں اس رسم میں شریک نہیں تھا اور خود اس میں سے کچھ کھایا بھی نہیں تھا۔ خیر لوگوں کے سامنے ایک بات رکھی تھی ممکن ہے آئندہ لوگ اس پر غور کرنے کی کوشش کریں۔
ظاہر ہے فضول خرچی تو ہم میں بھی نہیں اور اتنی آمدنی بھی نہیں پر میں نے اپنا ذاتی خرچ تھوڑی نہ بتایا ہے مجموعی خرچ بتایا ہے جس میں چار لوگوں کا خرچ شامل ہے۔ اور ہم انڈین اسٹور کی طرف کبھی کبھار ہی جاتے ہیں۔