د دائی کے ذریعے بچہ
د دنیا میں آتا ہے
د دودھ پر گزارہ کرتا ہے، تھوڑا بڑا ہوا تو
د دلیہ وغیرہ بھی کھانا شروع کر دیتا ہے، اور بڑا ہوا تو
د دنیاوی تعلیم حاصل کرتا ہے
د دینی تعلیم بھی ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہے
د دھن دولت کمانا شروع کرتا ہے
د دھوم دھام سے شادی کرتا ہے
د دولہا بنتا ہے
د دلہن بیاہ کر لاتا ہے
د دنیاوی دولت سے مالا مال ہوتا ہے، پھر ایک دن زندگی کی پونجی ختم ہو جاتی ہے تو
د سے دفنا دیا جاتا ہے۔
(نوٹ : ابھی کے لیے اتنی دالیں کافی ہیں، ان میں سے کوئی تو گلے گی۔)