الف سے اشعار

سیما علی

لائبریرین
آلودۂ گناہ ہے اپنا ریاض بھی!!!!!!!!!!!!!!!
شب کاٹتے ہیں جاگ کے مغ کی دکاں میں ہم

حیدر علی آتش
 

سیما علی

لائبریرین
اس فتنہ خُو کے در سے اب اٹھتے نہیں اسد
اِس میں ہمارے سر پہ قیامت ہی کیوں نہ ہو!

مرزا غالب
 

سیما علی

لائبریرین
اب تو لے دے کے وہی شخص بچا ہے مُجھ میں
مُجھ کو مُجھ سے جو جُدا کر کے چُھپا ہے مُجھ میں
کرشن بہاری نُورؔ لکھنوی
 

سیما علی

لائبریرین
اُس سرو قد پہ اکبر، مُدّت سے مر رہا ہُوں
الله راست لائے، کوشِش تو کر رہا ہُوں

اکبرالٰہ آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
اے طائرِ لاہُوتی! اُس رزق سے موت اچھّی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

علامہ سر محمد اقبال
 

سیما علی

لائبریرین
اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا
جس پر تیرا نام لکھا ہے اُس تارے کو ڈھونڈوں گا
امجد اسلام امجد
 

سیما علی

لائبریرین
آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں
عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا

مرزا غالب
 
Top