الف سے اشعار

سیما علی

لائبریرین
اب نہ وہ سنگِ ملامت ہیں نہ وہ طعنوں کا شور
تیری بستی میں یہ رونق بھی مِرے دَم تک رہی

شمیم جے پوری
 

سیما علی

لائبریرین
اپنے گھر کی کھڑکی سے میں آسمان کو دیکھوں گا
جس پر تیرا نام لکھا ہے اُس تارے کو ڈھونڈوں گا

تم بھی ہر شب دیا جلا کر پلکوں کی دہلیز پہ رکھنا
میں بھی روز اک خواب تمہارے شہر کی جانب بھیجوں گا

امجد اسلام امجد
 

سیما علی

لائبریرین
ادب نے دل کے تقاضے اٹھائے ہیں کیا کیا
ہوس نے شوق کے پہلو دبائے ہیں کیا کیا

یگانہ چنگیزی
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارا دل مرے دل کے برابر ہو نہیں سکتا
وہ شیشہ ہو نہیں سکتا یہ پتھر ہو نہیں سکتا
داغؔ دہلوی
 

سیما علی

لائبریرین
اب نہ وہ سنگِ ملامت ہیں نہ وہ طعنوں کا شور
تیری بستی میں یہ رونق بھی مِرے دَم تک رہی

شمیم جے پوری
 

سیما علی

لائبریرین
اچّھی صُورت میں بھی خالق نے بھرا ہے جادُو
اپنے مُشتاق کو ، دِیوانہ بنا دیتی ہے

اکبر الٰہ آبادی
 
Top