الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

سید عاطف علی

لائبریرین
متفق!
کسی کا شعر ہے :
حسرتِ انتظار ہے، دیدۂ اشکبار ہے ! ہمم
لمحۂ سوگوار ہے، عالمِ اضطرار ہے! ہمم

آہا! اس بے ضرر لفظ کے استعمال سے شعر کیسا چمک گیا ہے ۔
لیکن ظہیر بھائی ۔ اس طرح تو یہ ہمم شعر کی بھرت نہیں رہا بلکہ ایک انوکھےتخیل اور اسلوب کی بنیاد بن گیا۔ :)
 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
میں تو سمجھ رہا تھا کہ لا المیٰ نے مذاق کیا ہے ۔ :)
المی جی ہی اب کچھ فرمائیں کہ معذرت قابل قبول ہے یا کچھ جرمانہ ۔ (تازہ کلام کی شکل میں)
جرمانہ تو ہونا چاہیے۔ بس دھیان رہے کہ متروکات کا خلا پُر کرنے کے لیے کچھ ایسے ہی رائج الفاظ کلام میں لائے جائیں تاکہ ابلاغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ :)
 
متفق!
کسی کا شعر ہے :
حسرتِ انتظار ہے، دیدۂ اشکبار ہے ! ہمم
لمحۂ سوگوار ہے، عالمِ اضطرار ہے! ہمم

آہا! اس بے ضرر لفظ کے استعمال سے شعر کیسا چمک گیا ہے ۔
اس شعر نے شفیق الرحمان مرحوم کی شہرہ آفاق غزل یاد دلا دی!
قصۂ قلب ناتواں چ چ
دکھ بھری ہے یہ داستاں چ چ
( یہاں چ چ کو چچ چچ پڑھیں گے جو عموما تاسف کا اظہار کرتے ہوئے منہ سے نکل جاتا ہے)
 
جاسمن

لائبریرین
اس شعر نے شفیق الرحمان مرحوم کی شہرہ آفاق غزل یاد دلا دی!
قصۂ قلب ناتواں چ چ
دکھ بھری ہے یہ داستاں چ چ
( یہاں چ چ کو چچ چچ پڑھیں گے جو عموما تاسف کا اظہار کرتے ہوئے منہ سے نکل جاتا ہے)
اسے کیا کہتے ہیں؟ مطلب کیا اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے متعلق کوئی اصطلاح رائج ہے؟
یعنی شعر کے آخر میں قافیہ کے ساتھ کوئی اور لفظ مستقل استعمال کرنا۔
 
اسے کیا کہتے ہیں؟ مطلب کیا اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے متعلق کوئی اصطلاح رائج ہے؟
یعنی شعر کے آخر میں قافیہ کے ساتھ کوئی اور لفظ مستقل استعمال کرنا۔
اسے کچھ نہیں کہتے، شفیق صاحب نے یہ جدید شاعری کی پیروڈی کی تھی :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جرمانہ تو ہونا چاہیے۔ بس دھیان رہے کہ متروکات کا خلا پُر کرنے کے لیے کچھ ایسے ہی رائج الفاظ کلام میں لائے جائیں تاکہ ابلاغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ :)
"فی البدی" جرمانہ پیشِ خدمت ہے۔

کیسی یہ گفتگوئے عجب اُن سے چل گئی
جو بات ہونے والی تھی وہ بات ٹل گئی
میں نے کہا کہ ہمم تو انہوں نے بھی ہمم کہا
یونہی ہما ہمی میں شبِ وصل ڈھل گئی
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس شعر نے شفیق الرحمان مرحوم کی شہرہ آفاق غزل یاد دلا دی!
قصۂ قلب ناتواں چ چ
دکھ بھری ہے یہ داستاں چ چ
( یہاں چ چ کو چچ چچ پڑھیں گے جو عموما تاسف کا اظہار کرتے ہوئے منہ سے نکل جاتا ہے)
راحل بھائی ، جوابی مراسلہ لکھتے ہوئے میرے ذہن میں بھی شفیق الرحمٰن کی یہی بات آرہی تھی ۔:)
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اسے کیا کہتے ہیں؟ مطلب کیا اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے متعلق کوئی اصطلاح رائج ہے؟
یعنی شعر کے آخر میں قافیہ کے ساتھ کوئی اور لفظ مستقل استعمال کرنا۔
ایسے شعر کو تو کچھ نہیں کہتے البتہ اس کے شاعر کو آپ جوچاہےکہہ سکتے ہیں ۔ بلکہ کہنا چاہیے ۔ :D
 
"فی البدی" جرمانہ پیشِ خدمت ہے۔

کیسی یہ گفتگوئے عجب اُن سے چل گئی
جو بات ہونے والی تھی وہ بات ٹل گئی
میں نے کہا کہ ہمم تو انہوں نے بھی ہمم کہا
یونہی ہما ہمی میں شبِ وصل ڈھل گئی
شاعر چونکہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہے اس لیے یہ قطعہ قطعا فی البدی نہیں ہو سکتا... فی البدعۃ الحسنۃ شاید ہو :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شاعر چونکہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہے اس لیے یہ قطعہ قطعا فی البدی نہیں ہو سکتا... فی البدعۃ الحسنۃ شاید ہو :)
ہا ہا ہا! ۔ ۔ ۔ ۔ راحل بھائی ، میزائل آپ کے بھی خاصی دور تک مار کرتے ہیں ۔ :D

فی البدعۃ الحسنۃ ! :):):)

راحل بھائی ، کچھ نہ کچھ مسکراہٹوں کا سامان ہوتے رہنا چاہیے ۔ کبھی کبھی شوخیِ قلم شرارتوں پر اتر آئے تو کوئی حرج نہیں ۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
اسے کچھ نہیں کہتے، شفیق صاحب نے یہ جدید شاعری کی پیروڈی کی تھی :)
شفیق الرحمن کی پیروڈیز اور مزاحیہ اشعار بہت پہلے پڑھے تھے اور میری ایک سہیلی اور میں نے تھرڈ ائیر میں سپورٹس ڈے پہ ایک مزاحیہ مشاعرہ (چھوٹا سا خاکہ ہم نے لکھا تھا) میں پڑھے تھے۔
مجھے ابھی تک کچھ کچھ یاد ہے۔
روشنی ہے، ابر ہے، گھٹا ہے، سایہ ہے
میاں دیکھنا کہیں بخار نہ ہو جائے
اور
زیر دیوار کھڑے ہیں تیرا کیا لیتے ہیں
میاں ہم کوئی چور ہیں؟
۔۔۔
لیکن یہ چ چ وغیرہ کا آخر میں استعمال میں نے کسی اور کی مزاحیہ شاعری میں بھی دیکھا تھا۔ غالباً پنجابی کا کوئی لفظ تھا۔ اب یاد نہیں۔ مجھے لگا کہ شاید اس کے لیے کوئی اصطلاح ہو۔
 
Top