فونٹ القلم تاج نستعلیق ریلیز (اعلان)

جناب محترم شاکرالقادری اور آپ کی پوری ٹیم، اردو محفل کے احباب اور اردو کے تمام صارفین، اردو کے دوستان، محبان، قدردان اور اردو کی ترویج و ترقی کے لیے عملی جدجہد کرنے والے تمام احباب کو تاج نستعلیق فونٹ کا اجراء مبارک ہو۔ میں نے 2001 یا 2002 میں اخبار کے کسی خصوصی فیچر میں اردو رسم الخط کے بارے میں ایک فکر انگیز تحریر پڑھی تھی۔ مجھے اس وقت انٹر نیٹ یا کمپیوٹر کا بھی خاص علم نہ تھا۔ لیکن اس بات کا افسوس ضرور تھا کہ نیٹ پر رومن ہی چھا جائے گی۔ اور اردو رسم الخط کا اختتام ہو جائے گا۔ مجھے اپنے بچپن میں وہ تحریر پڑھ کر یوں لگا جیسے آنے والی صدیوں میں اردو کا نام و نشان تک مٹ جائے گا۔ لیکن الحمدللہ۔
؎ خونِ صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا
اللہ کرے محبتوں کا یہ کارواں رواں دواں رہے اور اس نخلستان میں مزید کلیاں، شگوفے پھلیں پھولیں۔ اور محنتی افراد کی کوششیں بارآور ہوں۔ اللہ ہمیں بھی اس طرح کی کوششوں میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 

افضل حسین

محفلین
بھئی سبھی منھ میٹھا کریں میں کلکتہ کے مشہور رس گلے ساتھ لایا ہوں
imgres
rasgulla_2.jpg
 

محمد مسلم

محفلین
محترم جناب شاکر القادری صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو اس فانٹ کے ریلیز کرنے پر خصوصی مبارک باد ہو۔ یقیناً ان کا کارنامہ اردو دان طبقے کے لیے قابلِ فخر ہے۔ یہ ایک فرض کفایہ تھا جو انہوں نے ادا کیا۔ اﷲ انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ اور ساتھ اردو کمیونٹی کو ان کی حوصلہ افزائی کی توفیق بھی دے۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد، پہلے شاکر بھائی اور اشتیاق کو، اس کے بعد اردو محفل کو، اور پھر تمام اردو کمیونٹی کو۔ ابھی انٹر نیٹ کھول کر پہلے یہی خبر دیکھی ہے، ڈاؤن لوڈ کیا ہے، اور زیر تدوین کتاب کی فائل میں استعمال کر کے دیکھا ہے۔
جن احباب کو کشیدہ کی سہولت کی کمی محسوس ہو رہی ہے تو شاکر بھائی نے پہلے ہی پیغام میں لکھ رکھا ہے کہ یہ اگلا مرحلہ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ دیکھ کر بھی خوشی ہو رہی ہے کہ اس موقعے پر شاکرالقادری صاحب پر تھکاوٹ کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں بلکہ ان میں نیا عظم نظر آ رہا ہے۔ :) اللہ تعالی انہیں اپنی حفاظت میں رکھے اور ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے، آمین۔
 

زبیر حسین

محفلین
یہ دیکھ کر بھی خوشی ہو رہی ہے کہ اس موقعے پر شاکرالقادری صاحب پر تھکاوٹ کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں بلکہ ان میں نیا عظم نظر آ رہا ہے۔ :) اللہ تعالی انہیں اپنی حفاظت میں رکھے اور ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے، آمین۔
بجا کہا نبیل بھائی۔
 

انتہا

محفلین
شاکرالقادری بھائی اور اشتیاق علی بھائی اور دیگر تمام معاونین کو ان کی اس کاوش پر دل کھول کر مبارکباد،
اللہ تعالیٰ آپ سے اسی طرح اردو کی ترقی کا کام لیتا رہے اور اسے دنیا وآخرت کا ذخیرہ بھی بنائیے۔
آمین
 
Top