مجھے لگتا ہے کافی دیر سے اس دھاگے پر پہنچا کل رات سے تجسس میں تھا اور بڑی مشکل سے اب وقت ملا ہے تو پھر آگئے جواب دینے۔
لاہوری نستعلیق کے دیوانوں ، القلم، اردو محفل اور اردو کمیونٹی کو بہت بہت مبارک ہو۔
سب سے پہلے تو میں اللہ تبارک و تعالی کا شکر گزار ہوں کہ ایک اہم سنگ میل احسن انداز میں پورا ہوا ۔ اس پروجیکٹ کے دوران ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا چونکہ رابطہ بذریعہ انٹرنیٹ اور کبھی کبھار فون پر بھی ہوتا تھا اس وجہ سے اس پروجیکٹ میں وقت زیادہ لگا۔
استاد
شاکر القادریصاحب کا میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنے بڑے پروجیکٹ میں مجھے شامل کیا ۔ حالانکہ میں نستعلیق انداز خطاطی سے ہی واقف تھا مگر ٹائپو گرافی میں حائل مشکلات کے بارے میں آگاہ نہ تھا ۔ استاد
شاکر القادری نے میری قدم قدم پر رہنمائی کی جس کی وجہ سے میں بہت سی پیچیدگیاں سمجھنے کے قابل ہوا ۔ بہت شکریہ استاد محترم۔
تمام اردو سے محبت رکھنے والوں کو میری طرف سے بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔